بخار کے معنی
بخار کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بُخار }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد سے مشتق ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٣٩ء میں |کلیات سراج| میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جوش دل","جوشِ دل","غصہ کا غبار","ملال غصے کا غبار","وہ حرارت جو جسم میں کسی اخلاط کے نقصان کے باعث ہوتی ہے","وہ حرارت جو کسی گرم یا تر چیز سے نکلے"]
بخر بُخار
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بُخارات[بُخا + رات]
- جمع غیر ندائی : بُخاروں[بُخا + روں (واؤ مجہول)]
بخار کے معنی
بنے سحاب گر اس سے تو فتنے ہی برسیں اثر یہ کوچۂ دلدار کے بخار میں ہے (١٨٧٩ء، سالک، کلیات، ١٧٢)
کبھی شبنم کبھی بخار ہوا بادلوں میں کبھی سوار ہوا (١٩٣٧ء، نغمۂ فردوس، ١٥٩:٢)
"برسٹل میں انفلوئنزا کی مریض ایک لڑکی کا بخار ١٤ درجے تک پہنچ گیا۔" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبی، ١٣٨:٣)
"حضرت علی نے اور کوشش کی کہ لڑائی نہ ہو مگر معاویہ کے دل میں جو بخار تھا وہ نہ نکلا۔" (١٩٣١ء، سیدہ کا لال، ١٢١)
بخار کے مترادف
تاپ
بھاپ, تاپ, تپ, حرارت, حُمّی, دُشمنی, دود, دُھند, دھواں, رنج, سٹیم, طیش, غبار, غُصّہ, غضب, غیظ, میل, کدورت, کہر
بخار کے جملے اور مرکبات
بخار آور
بخار english meaning
fumevapourexhalationsteammistfog; feverish heatfever; warmthangerwrathanimosity; griefanguishanxietya pelican like birdanimosityfeverglowing heatgrudgerageSteam vapourstore-roomworry
شاعری
- بخار اس دل کا سینے میں نہ رکھتے گرسحاب آسا
تو کیوں رو رو کے ہم دریا بہاتے اپنی آنکھوں سے - آئینہ مہر کا تھا مکدر غبار سے
گردوں کو تپ چڑھی تھی زمیں کے بخار سے - بنے سحاب گراس سےتو فتنے ہی برسیں
اثر یہ کوچہ دلدار کے بخار میں ہے - روتا ہوں سوز ہجر میں اے عرش بہر وصل
آرام ہو اگر عرق آئے بخار میں - غصے میں جو تھا آگ بگولا ستم آرا
تلوار کے پانی نے بخار اس کا اتارا - دل میں اس کے بھرا ہوا ہے بخار
شکوے کرلینے دیجیے دوچار - ذکر درماں سے اور درد بڑھے
نام تبرید سے بخار چڑھے - ہر چند میں کی سرشک باری
پر دل سے نہ یہ بخار نکلا - بسان شیشہ نکالوں میں کیونکہ دل کا بخار
کہ بولتے ہیں گلا یاں تو داب لیتے ہیں - مریض ہجر ہو اچھا جو نکلے دل کی بھڑاس
ابھی نہ جایئے گونا بخار باقی ہے
محاورات
- بخار بھرا ہونا
- بخار دل میں رکھنا
- بخار دل میں رکھنا (رہنا)
- بخار نکالنا
- بھینسوں بخار چڑھنا
- جھوٹ بولنے والوں کو پہلے موت آتی تھی اب بخار بھی نہیں آتا
- جی کا بخار نکالنا
- جی کا بخار نکلنا
- دل سے بخار نکلنا
- دل میں بخار بھرا ہونا