بطن کے معنی
بطن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ بَطْن }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کا مصدر ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٠٩ء میں |شاہ کمال| کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اندرونی حصہ","بَطن۔ اندر ہونا","کسی چیز کا اندرونی حصہ"]
بطن بَطْن
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع : بُطُون[بُطُون]
- جمع غیر ندائی : بَطْنوں[بَط + نوں (واؤ مجہول)]
بطن کے معنی
|اس وقت حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بطن اقدس پر پتھر باندھا۔" (١٩٧٣ء، قصیدۃ البردہ، ٨٥)
|آپ کے بطن سے دو بیٹے چار لڑکیاں تھیں۔" (١٩٦٢ء، محسن اعظم و محسنین، ٣٦)
|میں اس قبیلے کے ایک چھوٹے بطن کا شیخ ہوں۔" (١٩١٩ء، جویائے حق، ١٤:٢)
|اس میں کچھ خلاف نہیں کہ وقف کا معلق کرنا شرط سے کئی بطنوں تک - درست ہے۔" (١٨٢٦ء، تہذیب الایمان)
یا نبی تو فصل باب علم حق تو ہے متن قرآں کا شریح (١٨٠٩ء، شاہ کمال، دیوان، ١٠١)
|قائل اپنے بطن کا اظہار چاہتا ہے۔" (١٩٦٤ء، زبان کا مطالعہ، ٢)
|شکم اسپ میں ستارہ ہے جس کو بطن کہتے ہیں۔" (١٨٧٧ء، عجائب المخلوقات (اردو)، ٦٧)
|یہ دراصل نشان ہیں بطن وادی میں درمیان صفا اور مروہ کے۔" (١٨٦٧ء، نورالہدایہ (ترجمہ)، ٢١٨:١)
|ذو بطنین کا پچھلا بطن (پیٹا) ایک خط کے نشان سے ظاہر کیا جاتا ہے۔" (١٩٣٤ء، احشائیات، ٣٦٥)
|بطن - پیش شاخہ کی بافت میں پورے طور پر گڑا ہوتا ہے۔" (١٩٤٣ء، مبادی نباتیات، ٥٩٣:٢)
بطن english meaning
the bellyabdomen; the wombabdomenbellythe wombto disgraceto tear into pieces
شاعری
- اپنے بندے سے بے خبر وہ نہیں
بطن ماہی میں بھی خبر لی ہے - یا نبی تو فصل باب علم ھق
تو ہے متن بطن قرآں کا شریح - شیدا بیگم کی یہ دختر تھی، ابھی بطن سے تھی
وہ قضا کرگئی ، افسوس ہے ، جنت کو گئی
محاورات
- ال (١) معنی فی بطن الشاعر / القائل
- المعنی فی بطن الشاعر