تاجرانہ
{ تا + جِرا + نَہ }
تفصیلات
iعربی اسم فاعل |تاجِر| کے ساتھ فارسی قاعدے کے تحت |انہ| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے بنا اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے سب سے پہلے ١٩٠٨ء، کو "آفتاب شجاعت" میں مستعمل ملتا ہے۔
["تجر "," تاجِر "," تاجِرانَہ"]
اسم
صفت نسبتی
تاجرانہ کے معنی
١ - تاجروں سے منسوب، تجارتی۔
"کم و بیش کا خیال نہ کیجیے تاجرانہ قیمت پہ تصویریں مجھی کو دے دیجیے۔" (١٩٠٨ء، آفتاب شجاعت، ٥، ٤٨٠:١۔)