پازیبی

{ پا + زے + بی }

تفصیلات

iاصلاً فارسی ترکیب ہے۔ فارسی اسم |پا| کے ساتھ |زیبیدن| مصدر سے حاصل مصدر |زیب| میں |ی| بطور لاحقہ کیفیت کے اضافے سے حاصل |زیبی| ملانے سے |پازیبی| مرکب بنا۔ ١٨٤٥ء کو "مرقع پیشہ وراں" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

پازیبی کے معنی

١ - پانْو کی سجاوٹ۔

"اگر پازیبی کا خیال آجاوے مہر ماہ کی سی خلخال ہر یوسف جمال کے پاؤں میں پہناوے۔" (١٩٤٥ء، مرقع پیشہ وران، ٣٠)