تارا کے معنی

تارا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تا + را }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے اردو میں مستعمل ہوا، |ستارا| بھی استعمال ہوتا ہے۔ لیکن |تارا| کا تلفظ سنسکرت میں بھی یہی ہے لہٰذا اردو نے مکمل طور پر اس لفظ کو اپنا لیا۔ ١٥٨٢ء میں "کلمۃ الحقائق" میں ملتا ہے۔, m["آنکھ کی پتلی","ایک بدھ دیوی","ایک راگ","باریک ذرہ جو صدمہ دماغی کی وجہ سے نظر آئے","چاندی کا گول چھوٹا ٹکڑا جو جوتوں وغیرہ پر لگاتے ہیں","شہاب ثاقب","صورت کوکبہ","واکشا منی کی ایک شکل"]

اسم

صفت ذاتی, اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : تارِےْ[تا + رے]","جمع غیر ندائی : تاروں[تا + روں (و مجہول)]"]

تارا کے معنی

["١ - انتہائی فاصلے پر، بلند یا نیچا۔فرہنگ آصفیہ۔"]

["\"چاند، سورج، تارے ایسی چیزیں نہیں کہ انسان کسی زمانے میں ان سے غافل رہا ہو\"۔"," نگہہ مہر سے دیکھو جو ذرا تم مجھ کو آنکھ کا تارا سمجھنے لگیں مردم مجھ کو (١٨٧٢ء، مظہر عشق، ١٣٥)","\"ابتدائی علامات یہ ہیں آنکھ کی روشنی کم ہوتی ہے اور تارے نظر آنے لگتے ہیں\" (١٩٦٢ء، کتاب العین، عطاء اللہ، ٥٤)","\"کبوتر باز وہ تھے کہ دو سو تاروں کی ٹکڑی سدھائی تھی\" (١٩٥٤ء، اپنی موج میں، ٣٨)","\"وہ رو رو کر بولی نہیں بھگوان میرا تارا بہت خراب ہے\" (١٩٣٦ء، پریم چند کے افسانے، پریم چند، ٣٠)"]

["١ - ستارہ، نجم، کوکب","٢ - آنکھ کی پتلی، مرومک چشم (عموماً آنکھ کا مضاف ہو کر مستعمل ہے)، پیارا۔","٣ - وہ تارے جو دماغی صدمے یا کمزوری کے سبب یا بینائی میں فتور کی وجہ سے آنکھ کے آگے نظر آتے ہیں، (یہ لفظ اکثر بصورت جمع استعمال ہوتاہے)، ترمرا۔","٤ - [ کبوتر بازی-مجازا ] کبوتر۔","٥ - [ مجازا ] نچھتر جس سے منجم و ماہر نجوم سعد و نحس کا حساب اور زائچہ انسانی مرتب کرتے ہیں، ستارا۔ (مجازاً) قسمت، تقدیر۔"]

تارا english meaning

A starname of Raja Bali|s wifeof angelic dispositionplanetthe apple of the eye

شاعری

  • بدن میں چپ اندھیرا سورہا ہے
    امنگیں ایک تارا مانگتی ہیں
  • ٹوٹے ہوئے تاروں کی لکیریں میری یادیں
    تو بھی کوئی ٹوٹا ہوا تارا تو نہیں ہے
  • دیدۂ بیمار میں ہے اشکِ آخر کی جھلک
    اے قمر تارا نکل آنا‘ دلیلِ شام ہے
  • عروجِ آدم خاکی سے انجم سہمے جاتے ہیں
    کہ یہ ٹوٹا ہوا تارا مہِ کامل نہ بن جائے
  • لو دیئے جاتی ہے تنہائی میں یادیں جس کی
    تیری پلکوں سے وہ ٹوٹا ہوا تارا تو نہیں
  • سحر کا اولیں تارا ہے جیسے رات کا ماضی
    ہے دن کا بھی تو مستقبل‘ چراغِ شام سے پہلے
  • ظاہر شمال میں کوئی تارا ہُوا تو ہے
    اذن سفر کا ایک اشارا ہُوا تو ہے
  • فصلِ گُل آئی، کُھلے باغ میں خوشبو کے عَلم
    دل کے ساحل پہ ترے نام کا تارا چمکا
  • یوں تو ہر رات چمکتے ہیں ستارے لیکن
    وصل کی رات بہت صبح کا تارا چمکا
  • ہجر پنپا نہ ترا وصل ہمیں راس آیا
    کسی میدان میں تارا نہ ہمارا چمکا

محاورات

  • آسمان کا تارا
  • آنکھ کا تارا
  • آنکھ کا تارا سمجھنا
  • اس نے لہو موت کر قرض اتارا ہے
  • ایک تارا دیکھ کر ایڑی دیکھنا
  • اے زرتو خدا نئیں و لیکن بخدا۔ ستارالعیوب و قاضی الحاجاتی
  • پانی تارا ہونا
  • پتلی کا تارا بنانا
  • پھوٹی آنکھ کا تارا یا دیدہ
  • تارا تارا ہوجانا

Related Words of "تارا":