تارے کے معنی

تارے کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تا + رے }

تفصیلات

١ - تارا کی جمع یا مغیرہ حالت میں مستعمل۔, m["بجائے تارا حروف مغیرہ سے پہلے","تارا کی جمع"]

اسم

اسم نکرہ

تارے کے معنی

١ - تارا کی جمع یا مغیرہ حالت میں مستعمل۔

تارے english meaning

to go to meet

شاعری

  • نہ میری راہ میں تارے نہ میرے پاس چراغ
    وہ میرے ساتھ سفر اختیار کیوں کرتے
  • موت نے روک دیئے اشک مریضِ غم
    یہ وہ تارے تھے جو دن کو بھی نمایاں ہوتے
  • ہٹا کر رخ سے گیسو صبح کردینا تو ممکن ہے
    مگر سرکار کے بس میں نہیں تارے چھپا دینا
  • ہم ایک دُوجے سے ملتے تو کس طرح ملتے!

    زمیں پہ آگ تھی تارے لہُو میں لتھڑے تھے
    ہَوا کے ہاتھ میں خنجر تھا اور پُھولوں کی
    پھٹی پھٹی ہُوئی آنکھوں میں ایک دہشت تھی
    ارادے ٹوٹتے جاتے تھے اور اُمیدیں
    حصارِ دشت میں ‘ بکھری تھیں اِس طرح‘ جیسے
    نشان‘ بھٹکے ہُوئے قافلوں کے رہ جائیں

    ہمارے پاس سے لمحے گَزرتے جاتے تھے
    کبھی یقین کی صورت ‘ کبھی گُماں کی طرح
    اُبھرتا‘ ڈوبتا جاتا تھا وسوسوں میں دِل
    ہوائے تند میں کشتی کے بادباں کی طرح
    عجیب خوف کا منظر ہمارے دھیان میں تھا
    سروں پہ دُھوپ تھی اور مہر سائبان میں تھا

    چراغ بُجھتے تھے لیکن دُھواں نہ دیتے تھے
    نہیں تھی رات مگر رَت جگا مکان میں تھا!

    حروف بھیگے ہُوئے کاغذوں پہ پھیلے تھے
    تھا اپنا ذکر‘ مگر اجنبی زبان میں تھا

    نظر پہ دُھند کا پہرا تھا اور آئینہ
    کسی کے عکسِ فسوں ساز کے گُمان میں تھا

    ہم ایک راہ پہ چلتے تو کس طرح چلتے!
    تری زمیں کسی اور ہی مدار میں تھی
    مِرا ستارا کسی اور آسمان میں تھا
    ہم ایک دُوجے سے ملتے تو کس طرح ملتے!
    سَمے کا تیز سمندر جو درمیان میں تھا
  • تارے ہیں آسمان میں جیسے زمیں پہ لوگ
    ہر چند ایک سے ہیں مگر ہُوبہو ہے کون!
  • اتنے تارے تھے رات ، لگتا تھا
    کوئی میلہ ہے آسمان نہیں
  • چھولیں اُسے کہ دور سے بس دیکھتے رہیں!
    تارے بھی رات میری طرح، مخمصے میں تھے
  • سکتے میں سب چراغ تھے، تارے تھے دم بخود!
    میں اُس کے اختیار میں، وہ میرے بس میں تھی
  • کرتی ہیں ہر شام یہ بِنتی‘ آنکھیں ریت بھری
    روشن ہو اے امن کے تارے ، ظلم کے سورج، ڈھل
  • کرتی ہیں ہر شام یہ بِنتی ،آنکھیں ریت بھری
    روشن ہو اے امن کے تارے ، ظلم کے سورج، ڈھل

محاورات

  • آسمان سے تارے اتار لانا
  • آسمان سے تارے اتارنا
  • آسمان کے تارے توڑ لانا
  • آسمان کے تارے توڑنا
  • آسمان کے تارے دن کو گننا
  • آسمان کے تارے گننا
  • آنکھوں کے آگے (سامنے) تارے چھٹکنا یا تارے چھٹنا
  • آنکھوں کے آگے تارے چٹکنا (یا چھٹنا)
  • بڈوں کو ہووے دکھ بڈا چھوٹوں سے دکھ دور۔ تارے سب تیارے رہیں گے چندر اور سور
  • تارے توڑنا (یا اتارنا)

Related Words of "تارے":