تجریدی آرٹ
{ تَج + ری + دی + آرْٹ }
تفصیلات
iعربی اسم |تجرید| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ نسبت لگانے سے |تجریدی| بنا اس کے ساتھ انگریزی اسم |آرٹ| لگانے سے مرکب توصیفی بنا اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٦ء کو "ماہ نو" (نومبر) میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم معرفہ ( مذکر - واحد )
تجریدی آرٹ کے معنی
١ - [ مصوری ] جدید فن مصوری جس میں واضح خطوط و نقوش کی جگہ مہم خطوط و نقوش ہوں۔
"یہ تصاویر تمام تجریدی آرٹ میں تھیں۔" (١٩٦٦ء، ماہ نو، کراچی، نومبر)