تجلی کے معنی

تجلی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَجَل + لی }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم ہی استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٠٩ء کو"قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["صاف نظر آنا","آشکارا ہونا","پردہ ہٹنا","شان و شوکت"]

جلل تَجَلّی

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَجَلِّیاں[تَجَل + لِیاں]
  • جمع استثنائی : تَجَلِّیات[تَجَل + لِیات]
  • جمع غیر ندائی : تَجَلِّیوں[تَجَل + لِیوں (و مجہول)]

تجلی کے معنی

١ - روشنی، نور، اجالا، چمک، شان و شوکت، جلال۔

 اب تک میں سر جھکائے حیرت زدہ کھڑا ہوں اب تک وہی تجلی آنکھوں پہ چھا رہی ہے (١٩٤١ء، صبح بہار، اختر شیرانی، ١٩)

تجلی کے مترادف

جلوہ

اُجالا, جلال, جَلَوَ, جلوہ, جوت, جھلک, چمک, روشنی, طہور, عظمت, نور, وقار

تجلی کے جملے اور مرکبات

تجلی زادہ, تجلی زار, تجلی شہودی, تجلی طور, تجلی گاہ, تجلی اسما

تجلی english meaning

(pseudo ped. تجلیٰ tajal|la)brightnessbrilliance ; refulgenceclearnesslustremanifestationsplendourto persecuteto pursue closely in spite of everything

شاعری

  • جلایا جس تجلی جلوہ گر نے طور کو ہمدم
    اُسی آتش کے پرکالے نے ہم سے بھی شرارت کی
  • دیکھیں گی تجلی نہ کسی حال میں آنکھیں
    الجھیں گی جو دنیا کے زرو مال میں آنکھیں
  • روز و شب اس کی تجلی سے مزین رہتی
    ہر نئی پرن کٹی آگ سے روشن رہتی
  • پھیلی جو چار سمت تجلی مصطفیٰ
    بچھی زمین پہ چاندنی گردوں پہ بادلا
  • اے تجلی کیا ہوا شیوہ تری تکرار کا
    مر گیا آخر کو یہ طالب ترے دیدار کا
  • حفظ ناموس تجلی کی یہاں تک کوشش
    ایک جلوہ بھی نمایاں ہو تو پنہاں ہو جائے
  • اتنےمیں نظر آتا ہے کچھ ایسا گویا میرے ہر جانب
    ہلکی سی نظر افروز تجلی حلقہ کرتی جاتی ہے
  • تجلی بھر یا تے ہے تمحید ساچ
    تمام اس میں اس کا ہے توحید ساچ
  • عیدی کا سدہا کرا دیا کر نہ کہو کوئی
    او صوم تجلی کی گھرے گھر میں خبر ہے
  • کبھی مایہ ناز و تعل ہے کبھی مضطر دل کی تسلی ہے
    کبھی پرتو برق تجلی ہے کبھی جلوہ فروز عرش بریں

محاورات

  • تجلی کو تکرار نہیں

Related Words of "تجلی":