تجوع کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word tajoo‘ meanings and details
تجوع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَجَو + وُع }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٣٧ میں "طب قانونی" میں مستعمل ملتا ہے۔
["جوع "," جُوع "," تَجَوُّع"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
تجوع کے معنی
١ - بھوک کی کیفیت۔
"تجوع کا سبب یا تو غذا سے کلی طور پر محروم ہونا یا غذا کی ناکافی مقدار اور ناقص رسد ہوتا ہے۔" (١٩٣٧ء، طب قانونی، ٤٤١)
٢ - [ مجازا ] کمی کی کیفیت، کسی جز کی قلت۔
"کیلسیم کے تجوع سے جو تغیرات پیدا ہوتے ہیں وہ ان تغیرات سے مشابہ ہوتے ہیں جو بچوں میں کساحت میں مشاہدہ میں آتے ہیں۔" (١٩٤٨ء، علم الادویہ، ١٩٩:١)