ترجمان کے معنی

ترجمان کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَر + جُمان }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزیدفیہ کے باب سے اسم فاعل ہے اردو میں ١٧٩٢ء کو "تحفۃ الاحباب" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک زبان سے دوسری زبان میں بتانے والا","ایک زبان سے دوسری زبان میں بیان کرنے والا","تَرَجَمَ۔ ایک زبان سے دوسری زبان میں بدلنا۔ بعض کا خیال ہے کہ تر زبان کا معرب ہے","ترجمہ کرنے والا","دو بھاشیا","ٹیکا کرنے والا"]

رجم تَرْجَمَہ تَرْجُمان

اسم

صفت ذاتی

ترجمان کے معنی

١ - مترجم: ترجمہ کرنے والا، ایک زبان کا مطلب دوسری زبان میں بیان کرنے والا۔

"مقدم اطبائے پارس اور سب زبانوں کا ترجمان تھا۔" (١٨٣٨ء، بستان حکمت، ٥)

٢ - کسی اور کے مضمون یا مفہوم کی ترجمانی کرنے والا۔

"مضامین تصوف پر گفتگو ہوتی رہی، ڈاکٹر صاحب ترجمان تھے۔" (١٩١٩ء، روزنامچہ حسن نظامی، ١٠)

٣ - نمایندگی کرنے والا، نمایندہ، ترجمانی کرنے والا۔

"میں غالب کو اپنے عہد کا ترجمان نہیں تصور کرتا۔" (١٩٢٦ء، اقبال شخصیت اور شاعری، ٢٧)

ترجمان کے مترادف

مفسر

ایلچی, پچواک, تاجمان, ترزوان, دلماج, دوبھاشیا, سفیر, شارح, شارِح, مترجم, مُترجم, معبّر, مُعبّر, معبر, مفسر, مُفسر, مُفسِر, نمائندہ, ٹرانسلیٹر

ترجمان کے جملے اور مرکبات

ترجمان حقیقت

ترجمان english meaning

an interpreterinterpreterturgo-man

شاعری

  • گلوں نے داغ لیا‘ شمع نے گداز لیا
    ہمیں کو دردِ محبت کا ترجمان نہ ملا
  • رنگ بھی زندگی کے مظہر ہیں
    صرف آنسو ہی ترجمان نہیں

Related Words of "ترجمان":