ترجمانی کے معنی
ترجمانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَر + جُما + نی }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٦٦٥ء میں "پھول بن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک زبان سے دوسری زبان میں بیان کرنا (کرنا ہونا کے ساتھ)"]
تَرْجُمان تَرْجُمانی
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
ترجمانی کے معنی
بچن کے باغ کے لیے باغبانی بسا تین کے کیے سو ترجمانی (١٦٦٥ء، پھول بن، ١٣)
اب اک نظم سادہ کی صورت میں مانی دل راز کی کیجے ترجمانی (١٩٢٦ء، نقوش مانی، ١١٩)
"ان مضامین میں مغربی خیالات کی ترجمانی صاف نظر آتی ہے، یہ وقت تمہاری لیڈری کا ہے، ہماری ترجمانی کرو۔" (١٩٣٥ء، چند ہم عصر، ١٢١)
"ان میں سے وہ لوگ ہیں جنہوں نے نسبت کی خطا کی طرف سعید بن عبدالرحمان کے اور بعضوں نے طرف ترجمانی کی۔" (١٨٠٦ء، نورالہدایہ، ١٤٥:١)
ترجمانی کے مترادف
تعبیر, تفسیر, شرح
تعبیر, تفسیر, سفارت, شرح, مترجم, نمائندگی