ترنمی
{ تَرَن + نُمی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |ترنم| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ صفت و نسبت ملانے سے |ترنمی| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٦٦ء میں "نصرت، لاہور، فروری مارچ" میں مستعمل ملتا ہے۔
["رنن "," تَرَنُّم "," تَرَنُّمی"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
ترنمی کے معنی
١ - ترنم سے منسوب، خوش الحان۔
"مثلاً ترنمی پرند کو اپنے ذہن میں لاتا ہوں . جو اس کے ترنم کو پیدا کرتا ہے۔" (١٩٦٦ء، نصرت، لاہور، فروری مارچ، ١٩)