ترویب

{ تَر + وِیب }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٩ء میں "تغذیہ غذائیات حیوانات" میں مستعمل ملتا ہے۔

["روب "," تَرْوِیب"]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

ترویب کے معنی

١ - بستگی، جماؤ، انجماد۔

"اگر پانی کے ذریعے حرارت کا فوراً انتشار نہ کیا جائے تو یہ خلیاتی پروٹین کی ترویب (Coagulation) کر دے گی۔" (١٩٦٩ء، تغذیہ و غذائیات حیوانات، ٥٠)