تشعع کے معنی
تشعع کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تَشَع + عُع (ضمہ ع مجہول) }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے ١٩٣٤ء میں "عصبیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
["شعع "," شُعاع "," تَشَعُّع"]
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد )
تشعع کے معنی
"کارپس کیلوسم کے ریشے ہر طرف سفید مادہ کے اندر تشعع کرتے ہیں۔" (١٩٣٤ء، عصبیات، ١١٣)
"وتر کا وسطی علاقہ چار نمایاں قطری بندوں سے جو سینٹ اینڈ ریوز کراس کی ڈنڈیوں کی طرح ایک موٹے مرکزی مقام سے تشعع کرتے اور پھر ایک پنکھے کی طرح پھیلتے ہیں۔" (١٩٣٤ء، تشریح عضلیات، ٧٨)