تعصب کے معنی

تعصب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَعَص + صُب }

تفصیلات

iعربی زبان سے اسم مشتق ہے۔ ثلاثی مزید فیہ کے باب تفعل سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ اردو میں سب سے پہلے ١٨٥٧ء کو "تقویٰ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اردگرد جمع ہونا","چمٹنا","بیجا حمایت","پشتی بانی","جانب داری","طرف داری","مذہبی رعایت","مذہبی طرفداری"]

عصب تَعَصُّب

اسم

اسم مجرد ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : تَعَصُّبات[تَعَص + صُبات]

تعصب کے معنی

١ - رعایت بے جا، طرف داری، بے جا حمایت یا پچ۔

"جتنی آیات اور احادیث ہیں سب کے معنی ظاہر حق ہیں اور مراد الٰہی، پس سوچو مسلمانوں! اور تعصب دور کرو۔ (١٨٥٢ء، تقویٰ، سخاوت علی، ٤)

٢ - حقیقت ظاہر ہو جانے کے بعد بھی حق بات سے انکار۔

"لیکن عربی، فارسی اور اردو جیسی زبانوں کے ساتھ تعصب برتنا کسی طرح بھی مناسب نہیں۔" (١٩٣٧ء، خطبات عبدالحق، ١١٠)

٣ - [ طب ] پٹی باندھنا۔ (مخزن الجواہر، 227)

تعصب کے مترادف

ہٹ

بغض, پچ, پشتی, حمایت, طرفداری, عَصَبَ, عصبیت, للّی, لِلّی, ہٹ

تعصب english meaning

zeal (for a partyor cause); prejudice (for or against); bigotryreligious persecution; superstitiona findera recipientbiasbigotrypayeeprejudicereligious persection

شاعری

  • وہ چورن چھانٹ دے بادی تعصب ہاے بے جاکی
    وہ چٹنی ترشتی مستِ مئے پندار و غفلت ہو
  • تعصب نے اس صاف چشمے کو آکر
    کیا بغض کے خار و خس سے مکدر
  • اپنوں سے جو دل برکاویں آگ تعصب کی بھڑکاویں
    ان کی بدھی ٹھکرا دیجو رکھیوں ناتو ایک سے لاگ

Related Words of "تعصب":