تقویم کے معنی

تقویم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تَق + وِیم }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق کلمہ ہے جو اردو میں اپنے اصل معنی و ساخت کے ساتھ بطور اسم استعمال ہوتا ہے تحریراً سب سے پہلے ١٦٩٥ء کو "دیپک پتنگ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُردو میں صرف آخری معنوں میں استعمال ہوتا ہے","تخمینہ لگانا","درست کرنا","سیدھا پن","سیدھا کرنا","قائِم کرنا","قیمت مقرر کرنا","مقرر کرنا","وہ کتاب جس میں سال بھر کی تاریخیں\u2018 ستاروں کے مقامات اور گرہن وغیرہ کا ذکر ہوتا ہے","ٹھیک کرنا"]

قوم تَقْوِیم

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : تَقْوِیمات[تَق + وی + مات]
  • جمع : تَقْوِیمیں[تَق + وی + میں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : تَقْوِیموں[تَق + وی + موں (و مجہول)]

تقویم کے معنی

١ - [ نجوم ] وہ کتاب جس میں سال بھر کی تاریخیں، ستاروں کے مقامات اور گرہن وغیرہ کا بیان ہوتا ہے، پترا، جنتری۔

 منجّمکی تقویمِ فردا ہے باطل گرے آسماں سے پرانے ستارے (١٩٣٨ء، ارمغانِ حجاز، ٢٦٨)

٢ - عام سالانہ جنتری، تعین تاریخ ماہ و سال کا کوئی بھی مروجہ نظام۔

"ایک سادہ سا ابتدائی طریقہ رائج تھا جو ممکن ہے کہ اس زمانے سے بھی تقویم ثریّا ( Calender of the pleiades) سے متاثر ہو چکا ہو۔" (١٩٦٨ء، اردو ائرصعارف اسلامیہ، ٤٧٧:٣)

٣ - وہ کتاب جس سے دو یا زیادہ مروجہ نظام سالانہ کی تاریخیں وسنین کی تعین و تطبیق کی جاسکتی ہو۔

"اہل علم خصوصاً تحقیقی کام کرنے والوں کو ہمیشہ ایسی تقویم کی ضرورت رہتی ہے جس سے ہجری اور عیسوی سنوں کی مطابقت معلوم ہو سکے۔" (١٩٥٢ء، تقویم ہجری و عیسوی، ج)

٤ - وہ کتاب یا فہرست جس سے ایک شے کی دوسری شے سے مطابقت معلوم کی جاسکے جیسے ایک ملک کی کرنسی کو کسی دوسرے ملک کی کرنسی کی مطابقت میں ظاہر کرنا (Conversion Table) (ماخوذ: پلیٹس)

"بعض اسباب اسکے برعکس وہ ہیں جو تقویم نبض میں (نبض کے بنانے میں) داخل نہیں ہیں۔" (١٩٣٢ء، رسالہ نبض، ٥٧)

٥ - درست رکھنا، سیدھا رکھنا، قائم کرنا یا رکھنا، قیام۔

"اللہ تعالٰی نے ہر انسان کا احسن تقویم میں ہونا بیان فرمایا ہے۔" (١٩٧٦ء، معارف القرآن، ٥٧٧:٨)

٦ - بنیاد، قوام، خمیر، مادہ، مزاج، جبلت و فطرت۔

"عُزلت اور تنہا پسندی کا مقصد دنیا بیزاری اور مردم بیزاری نہیں تھا بلکہ صرف یہ تھا کہ اپنے نفس کی تقویم کر سکے۔" (١٩٦٠ء، گل کدہ، جعفری، ٢٣٩)

٧ - تشکیل، اصطلاح، درستگی۔

٨ - قیمت لگانا، اندازہ لگانا، تخمینہ کرنا، درجہ بندی کرنا (اسٹین گاس)

تقویم کے جملے اور مرکبات

تقویم خانہ, تقویم کلیسا, تقویم ہنود, تقویم احسن, تقویم پار, تقویم پارینہ, تقویم تاریخی, تقویم حیات

تقویم english meaning

a calendaralmanacan almanaccalendarFixingone who marriessettingsettling

شاعری

  • ایکن ہات تقویم لے کھولتا
    ستاریاں کی میزان ایکن تولتا
  • کرے جو کہ تقویم دل سے حساب
    کہے سنبلہ میں گیا آفتاب

محاورات

  • تقویم پارینہ بکار نمے آید

Related Words of "تقویم":