تھاہ کے معنی

تھاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ تھاہ }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ ہے۔ لفظ |ستھا| کی مغیرہ صورت ہے۔ اردو میں ١٧٠٧ء کو ولی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جگہ","ادراکِ معنی","حالِ دل","دریا\u2018 سمندر یا کنوے کی تہ","گھاٹ پایاب","مغز سخن","کوئیں دریا وغیرہ کی تہ کی زمین"]

ستھا تھاہ

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )

تھاہ کے معنی

١ - سمندر، کنویں، دریا یا تالاب وغیرہ کی تہ کی زمین یا گہرائی کی حد۔

"وہ ایسے سمندر میں ڈوب گیا جس کا نہ کنارا تھا نہ تھاہ۔" (١٩٤٤ء، الف لیلہ و لیلہ، ٤١٤:٥)

٢ - عمق، گہرائی۔

 تھاہ نہ اس سے پائے گا دھارے کا جو بہاؤ ہے دھوکا ہے آس ناؤ کی، اب تو بھنور ہی ناؤ ہے۔١٩٣٨ء، سریلی بانسری، ١٤٣

٣ - انتہا، نہایت، حد۔

"کسی نے اتنی دولت پائی جس کی تھاہ نظر نہ آئی۔" (١٩١٢ء، سی پارۂ دل، ٢١٦)

٤ - منشا، غایت، بھید، حقیقت۔

"اس دنیا کے بے گنتی پہلوؤں میں سے ہر پہلو کی تھاہ تک پہنچنے کی کامیاب یا ناکامیاب کوششوں میں سرگرداں ہیں۔" (١٩٢٧ء، عظمت، مضامین، ٨٦:٢)

٥ - وہ جگہ جہاں دریا اتھلایا پایاب ہوتا ہے۔

 پست فطرت سے سوائے رنج کچھ حاصل نہیں پابگل کشتی کو کر دیتا ہے پانی تھاہ کا (١٨٤٦ء، آتش، کلیات، ١٦)

تھاہ کے مترادف

حد, انتہا

آخیر, انتہا, انجام, پایان, پتہ, پیندا, تلا, تہ, حد, ستھا, عمق, عندیہ, قعر, گھاٹ, گہرائی, مرضی, منشا, ٹھکانا

تھاہ english meaning

bottom; depth; end; fordbottom (of sea, etc)bring forwardendlimitobject

شاعری

  • بالائے سطحِ آب تھے جتنے تھے بے خبر
    اُبھرے نہیں ہیں وہ کہ جو پہنچے ہیں تھاہ تک
  • بالائے سطحِ آب تھے جتنے تھے بے خبر
    ابھرے نہیں ہیں وہ کہ جو پہنچے ہیں تھاہ تک
  • دیکھنے میں تو ایک ہے دریا
    سطح پر وہ نہیں جو تھاہ میں ہے
  • پلنگوں نے کہسار کی راہ لی
    نہنگوں نے دریا کی جا تھاہ لی

محاورات

  • آدھی کو چھوڑ ساری کو جائے ایسا بوڑے تھاہ نہ پائے
  • اونٹ ‌بہے ‌جائیں ‌مکوڑا ‌کہے ‌مجھے ‌تھاہ ‌پائی ‌ہے
  • اونٹ بہے جائیں مکڑ کہے مجھے تھاہ ہی نہیں
  • اونٹ ڈوبیں ‌بھیڑیں ‌(خچر) ‌تھاہ ‌مانگیں
  • اونٹ ڈوبیں بھیڑیں تھاہ مانگیں
  • چیونٹی چاہے ساگر تھاہ
  • سبھی پدارتھ پان ہے ایک ہی اوگن آہ۔ جا کے کر پادھرت ہیں بداکرت ہیں تھاہ

Related Words of "تھاہ":