تیز کے معنی
تیز کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ تیز (ی مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے اسم صفت ہے۔ اردو میں ساخت اور معنی کے اعتبار سے بعینہ داخل ہوا۔ سب سے پہلے ١٦٣٥ء کو "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باریک ہیں","بیٹھنی والی","پڑھ کر","جلد جواب دینے والا","دور ہیں","دھار دار","زخم یا آنکھ میں لگنے والا","زیادہ طاقت والا یا مقدار والا","فوقیت رکھنے والا","نظر کی صفت میں"]
اسم
صفت ذاتی
اقسام اسم
- تقابلی حالت : تیزتَر[تیز (ی مجہول) + تَر]
- تفضیلی حالت : تیز تَرِین[تیز (ی مجہول) + تَرِین]
تیز کے معنی
تیغ ابرو کے اشارے میں ہے کام اپنا تمام تیز کرتا ہے چھری میرے لیے قاتل عبث (١٨٣٤ء، دیوان رند، ٤٨:١)
"بورانی کے پیالے کو منہ سے لگا کر سڑپا اور یہ کہہ کر کہ واللہ بڑی تیز ہے اوہ اوہ کرنا شروع کیا۔" (١٨٧٦ء، تہذیب الاخلاق، ٨٢:٢)
"مچھلی زیادہ تیز آگ پر نہ پکائی جائے۔" (١٩٣٠ء، عصمتی دسترخوان، ١٤٧)
"بعض مہمان تیز چائے پیتے ہیں بعض ہلکی چائے استعمال کرتے ہیں۔" (١٩١٦ء، خانہ داری (معیشت)، ٢٥٤)
وہی ہے مہر میں ذرے میں ہے جو رنگ نمود کسی میں تیز کسی میں ذرا ظہور کیا (١٨٩٥ء، دیوان راسخ دہلوی، ٢٦)
فوجوں میں ابتری تھی علی کے طفیل سے سیفی سے صاف، تیز دعائے کمیل سے (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ٢٢٧:١)
"یہ بہت تیز طبیعت، پڑھی لکھی، دست قلم تھیں۔" (١٩٥٦ء، بیگمات اودھ، ١٥٠)
بے کل تھی، بے مہار تھی پُر فن بھی تیز بھی جو کچھ بھی تھی ضرور تھی پر لا علاج تھی (١٩٥٨ء، تارپیراہن، ٢٣٣)
کشش عشق نے لیلا کو دکھائی تاثیر آج مجنوں کی طرف فاقہ بہت تیز آیا (١٨٢٤ء، مصحفی، دیوان (انتخاب رامپور)، ٢٦)
"الفا ریز کی رفتار بہت تیز ہوتی ہے . یہ شعاعیں انسانی جسم پر جلن اور زخم پیدا کر دیتی ہیں۔" (١٩٧٠ء، جدید طبیعات، ٥٢٦)
بہائے تیغ براں نقد جان اہل جرآت ہے بہت ہے تیز بازار اجل میں نرخ آہن کا (١٨٧٢ء، مرآۃ الغیب، ٥٧)
"فرض کی خوب کہی، اس کا روزہ ہم پر فرض، یہ اس سے بھی تیز رہی۔" (١٩١٩ء، جوہر قدامت، ١٤٢)
آنکھیں مثل عقاب ہوں تیز ایسی خواہش ہے حیرت انگیز (١٩٢٧ء، تنظیم الحیات، ٣٨)
"مروان اور خالد کی کچھ تیز گفتگو ہوئی۔" (١٩١٧ء، یزید نامہ، ١١٩)
چل رہی ہے چار سو باد حوادث تیز و تند کلبۂ احزاں سے تو اے شادی دلہا نہ جا (١٨٠٣ء، گل بکاؤلی، ١٧)
صدر مجلس میں بٹھایا اس کو دم بدم تیز نجھایا اس کو (١٧٧١ء، ہشت بہشت، ٤٩)
قتل پر عشاق کے یہ تیز ہے آفت جاں ہے بلاخون ریز ہے (١٩٢٨ء، مثنوی مہر و مشتری، ٨)
"اوپر کاکج خط ایسے سر کو ظاہر کرتا ہے جو نیچے کے سر، کے مقابل زیادہ تیز ہے۔" (١٩٤٧ء، آواز، ٣٩٣)
"رڈبرگ نے طیفی سلسلوں میں امتیاز کر کے ان کی تین قسمیں قرار دی تھیں جن کو ہم ان کے انگریزی ناموں کی مناسبت سے صدر، تیز اور منتشر کہہ سکتے ہیں۔" (١٩٣٠ء، طبیعی مناظر، ١٤٣)
تیز کے مترادف
چرچا, چست, تلخ, گرم, کڑوا, پھرتیلا, کٹیلا, عیار, نازک, شتاب
بدمزاج, برّاں, تتا, تلخ, تند, تیتا, جلد, چالاک, چرپڑا, ذہین, سخت, شتاب, شدید, غالب, غصیلا, قوی, گرم, مضبوط, نوکدار, ہوشیار
تیز کے جملے اور مرکبات
تیزنگاہی, تیزوتند, تیزہوش, تیزکار, تیزگام, تیزگامی, تیزمزاج, تیز مغز, تیز نظری, تیز عقل, تیز فہم, تیز فہمی, تیز قدم, تیز قدمی, تیز قلم, تیز زبانی, تیز سر, تیز شعلہ, تیز طبع, تیز طبعی, تیز طبیعت, تیز انگار, تیزآب
تیز english meaning
sharpkeenacute; penetratingpiercing (glance); hotpungentstrongacrid; causticcorrosive; fierypassionateimpetuousviolent; swiftfleet; quickaptintelligentkeen-witted; high-priceddear(a man) retaining any thing by memoryacuteclevercomplainingcomplaining any thing by memorycostlyhotkeepingSharp , pointed , keen , pungent , caustic , strong violent , clever , (of price) up , high , soaring , whettedswiftviolentwatching
شاعری
- طائرِ سدرہ سے میں تیز پری کرتا ہوں
دیکھو پہنچی ہے چمن میں مری پرواز کہاں - ایسے ہی تیز دست ہو خوں ریزی میں تو پھر
رکھوگے تیغ جور کی یک چند میان کر - آئی صدا کہ یاد کرو دور رفتہ کو!
عبرت بھی ہے ضرورت ٹک اے جمع تیز ہوش - تیز یوں ہی نہ تھی شب آتش شوق
تھی خبر گرم اُس کے آنے کی - اُس کی نگاہ تیز ہے میرے دوش و بر پر ان روزوں
یعنی دل پہلو میں میرے تیر ستم کا نشانا ہے - ابر برسا نہ ہوا تیز چلی ہے اب کے
کتنی ویراں تری یادوں کی گلی ہے اب کے - کھوئے ہوئے لمحے کہیں آواز نہ دے دیں
گزرا ہوں بہت تیز تری راہگزر سے - منیر اس ملک پر آسیب کا سایا ہے یا کیا ہے
کہ حرکت تیز تر ہے اور سفر آہستہ آہستہ - نکلا جو چاند‘ آئی مہک تیز سی منیر
میرے سوا بھی باغ میں کوئی ضرور تھا - ہمارا حافظہ ہے تیز کچھ یادوں کے بارے میں
ضروری واقعے بھی ورنہ اکثر بھول جاتے ہیں
محاورات
- آتما کی آنچ بڑی (تیز) ہوتی ہے
- آفتاب تیز ہونا
- امثلہ۔ آتما کی آنچ بڑی(تیز) ہوتی ہے
- بازار تیز ہونا
- باڑھ تیز کرنا
- بدلی کی دھوپ جب نکلے جب تیز
- بھاؤ تیز ہونا
- بھرا کہار اور خالی کمہار تیز جاتا ہے
- بھوک تیز (کڑی) ہونا
- تیز دستی دکھانا