ثقل کے معنی

ثقل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ ثِقْل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٢٤ء میں مصحفی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بھاری پن","حشم و غدم","دیکھئے: ثقالت","زیادہ بھاری ہونا","مسافروں کا سامان","کسی چیز کا وزن معلوم کرنا","کوئی قیمتی رکھنے کے قابل چیز"]

ثقل ثِقْل

اسم

اسم کیفیت ( مذکر - واحد )

ثقل کے معنی

١ - بوجھ، وزن، بھاری پن، گرانی۔

"ثقل جسم کے علاوہ کڑاکے کے جاڑوں میں پسینے پسینے ہو جاتے تھے۔" (١٩٠٦ء، الحقوق و الفرائض، ١٢:١)

٢ - [ طب ] معدے کی گرانی، سوء ہضم۔

"اگر ثقل تھوڑا ہو اور غذا کی کثرت کمی کے ساتھ ہو تو نبض میں اختلاف بھی کم ہو گا۔" (١٩٣٢ء، رسالہ نبض، ٨٢)

٣ - گرانی، تھکن، بار جو طبیعت کو محسوس ہو، ذہنی فشار، کوفت۔

"یہ ثقل و کسل و غم و اندوہ وہ آ کر گھر میں پڑ رہے۔" (١٨٥١ء، عجائب القصص (ترجمہ)، ٢٠٤:٢)

٤ - [ شاعری ] بندش کی ناہمواری (جو ذوق پر بار ہو)۔

"مصرعے کی ترکیب چونکہ فارسی ہو گئی ہے، اس لیے ثقل پیدا ہو گیا ہے۔" (١٩٠٤ء، مقالات شبلی، ١١:٢)

٥ - [ طبیعیات ] وزن۔

"ہم ایک انگریزی لفظ گریوٹی کا ترجمہ ثقل کرتے ہیں اول اس کے معنی وہی تھے جو وزن کے معنی ہیں۔" (١٩٠٠ء،غربی طبیعیات کی ابجد، ٢٧)

ثقل کے جملے اور مرکبات

ثقل دماغ, ثقل اضافی, ثقل ذاتی, ثقل نوعی

ثقل english meaning

weightgravityponderousness; a weight; a load or burdenheavy loadindigestionburdenhardness (of hearing)heaviness in stomachheavyIslam (i.e., submission to God as the sole religion preached by all the Prophet of God and as finally presented by the Holy Prophet,)loadsluggishness of liverT.T.|E|the Muslim|s religion Islamthe only true religiontrain ticker examinerturgidity [A]

شاعری

  • کششِ ثقل سے بڑھ کر ہے محبت کی کشش
    آسماں سے مہ و خورشید اُتر آتے ہیں
  • اہل دنیا ثقل سے دنیا کے ہوں سر گرم سعی
    بوجھ سر پر ہو تو جلد اٹھے قدم مزدور کا

Related Words of "ثقل":