جاری کے معنی
جاری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جا + ری }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجردکے باب مشتق اسم فاعل ہے اردو میں عربی سے ماحوذ ہے اور اصلی حالت اور منعی میں بطور متعلق فعل مستعمل ہے ١٦٧٨ء میں غواصی کے"کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بڑھتا ہوا","بہتا ہوا","چلتا ہوا","حرام کاری","رائج الوقت","زمانہ حال کا","زنا کاری","فعل شنیعہ","نافذ (قانون)"]
جری جاری
اسم
صفت ذاتی ( مذکر - واحد ), متعلق فعل
اقسام اسم
- ["جنسِ مخالف : جارِیَہ[جا + رِیَہ]","جمع غیر ندائی : جارِیوں[جا + رِیوں (واؤ مجہول)]"]
جاری کے معنی
["\"زمین پر چشمہ جاری ہوتا ہے\" (١٨٧٣ء، مطلع العجائب، ١٩٦)","\"اخباروں، رسالوں اور کتابوں میں وہ لفظ جاری ہو جاتا ہے\" (١٩٢٨ء، سلیم، افادات سلیم، ١٨)"," جاری زبان خشک پہ یہ ہے کہ اے خدا کر حاجتوں کو میرے محبوں کی تو روا (١٨٧٤ء، انیس، مراثی، ١٢:١)","\"اسی سال کالج کی جماعتوں میں فوجی ڈرل جاری کی گئی\" (١٩٣٥ء، چند، ہمعصر، ٢٢٤)"]
[" رات دن ہیں کرم وجود کے فرماں جاری چشمہ فیض ہے یا چشمۂ حیواں جاری (١٩٢٨ء، سرتاج سخن، ١٠٨)","\"مدراس میں ناگپور ہی کی لین (لائن) بھی اختتام کو پہنچی لیکن بالقعل جاری نہیں ہے\" (١٨٦٢ء، کوہ نور، لاہور، جنوری)","\"مدرسوں میں جو بڑی بڑی تاریخیں درس میں جاری ہیں ان میں کمتر ملکی معاملات صحیح اصول پر بالتصریح بیان کئے جاتے ہیں\" (١٨٨٠ء، تاریخ ہندوستان، ٥٩:١)"]
جاری کے مترادف
رائج, دائم, روا, رواں, صادر, متحرک, متداول, مستمر, متواتر
آشنائی, برابر, جَزی, جوا, چالُو, چلنت, چھنالا, دائم, رائج, رواں, عام, لگاتار, متواتر, مدام, مروج, مستعمل, مسلسل, نافذ, یاری
جاری کے جملے اور مرکبات
جاری و ساری
جاری english meaning
continuingcurrentin forcepreceedingprevalentproceedingRunningwell wisher
شاعری
- سال میں ابر بہاری تجھ سے اکباری ہے فیض
چشم نم دیدہ سے عاشق کی سدا جاری ہے فیض - اُنہی کے دم سے ہے جاری یہ روشنی کا سَفر
جو دل چراغ کی صُورت جہاں میں رہتے ہیں - اُنہی کے دم سے ہے جاری یہ روشنی کا سفر
جو دل چراغ کی صورت جہاں میں رہتے ہیں - شمس و قمر کے جادو گھر میں، بحر و بر کی حیرت میں
یوں لگتا ہے جیسے اب تک ’’کُن‘‘ کا کلمہ جاری ہے - سفر جاری اگر ہے رہنماؤ!
تو پھر کیوں فاصلہ گھٹتا نہیں ہے؟ - مری تلاش بدستور اب بھی جاری ہے
وہ مل گیا ہے میں کھویا ہوا سالگتا ہوں - یہ شرع عشق کی جاری ہے کوے قاتل میں
کہ حکم خون رواں پر ہے اب جاری کا - روز و شب شغل بادہ خواری تھا
آب کاری کا آب جاری تھا - نعت محمدی جو ہے جاری زبان پر
پہنچا ہے اب دماغ مرا آسمان پر - جاری ہوے آنجھو مرے یو سبزہ خط دیکھ
اے خضر قدم سیر کر اس آب رواں کا
محاورات
- آمد (و) رفت جاری ہونا
- آنسو جاری ہونا
- آنکھ سے خون آنا بہنا یا ٹپکنا بہانا (متعدی) جاری ہونا کا دریا بہانا (متعدی) بہنا
- آنکھوں سے آنسو جاری ہونا یا رواں ہونا
- آنکھوں سے آنسو ٹپ ٹپ جاری ہونا یا گرنا ٹپک پڑنا یا ٹپکنا
- آنکھوں سے اشک ٹپکنا یا جاری ہونا
- آنکھوں سے اشکوں کا تار بندھنا۔ بہنا یا جاری ہونا
- آنکھوں سے خون آنا۔ بہنا۔ جاری ہونا۔ کا دریا بہنا یا گرا کرنا
- آنکھوں سے دریا بہنا یا جاری یا رواں ہونا
- آنکھیں جاری ہونا