جالا کے معنی

جالا کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جا + لا }

تفصیلات

iسنسکرت زبان میں اصل لفظ |جالکہ| سے ماخوذ اردو زبان میں |جالا| مستعمل ہے اردو میں اصل معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں حسن شوقی کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ایک قسم کی کائی جو کھانڈ صاف کرنے کے کام آتی ہے","تارِ عنکبوت","جال جس میں گھاس ترکاری وغیرہ باندھتے ہیں","مٹی کا بڑا گھڑا","نسج العنکبوت","وہ باریک جال جو مکڑی بنتی ہے","وہ تہ جو آٹے پر جم جاتی ہے","وہ جھلی جو آنکھوں میں ہوجاتی ہے","وہ سفید اور کاغذ سی جھلّی جو مکڑی اپنے لعاب دہن سے بناتی یا وہ چند تار جو عنکبوت تنتی ہے","کلاش خانہ"]

جالکہ جالا

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : جالے[جا + لے]
  • جمع : جالے[جا + لے]
  • جمع غیر ندائی : جالوں[جا + لوں (واؤ مجہول)]

جالا کے معنی

١ - باریک سفید جھلی نما یا تاروں کا جال جو مکڑی لعاب دہن سے بناتی یا تنتی ہے۔

"مکڑی کا جالا . پھوڑے پر چپکا دینے سے اس کو خشک کرتا ہے۔" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٣٠٤:٦)

٢ - وہ باریک جھلی نما جال جو دھوئیں کے سبب خصوصاً باورچی خانوں اور گھروں میں ہو جاتا ہے، غشاء۔

 تھے شعلہ باریوں سے رسالے جلے ہوئے زرہیں تھیں وہ تنوں پہ کہ جالے جلے ہوئے (١٨٧٤ء، مراثی فارغ، ١٣٦:٢)

٣ - [ طب ] آنکھ کی سیاہ پتلی پر چھا جانے والا سفید ہلکا پردہ یا جھلی جو آنکھوں کی ایک بیماری ہے۔

"آنکھ میں یہ دیکھنا چاہیے کہ اس میں قوی جالا ہی ہے اور کوئی دوسرا مرض نہیں ہے۔" (١٩٤٧ء، جراحیات زاہراوی، ٥٧)

٤ - [ قدیم ] جال، پھندا۔

 بلا ہو شکاری لگ اوس کے دنبال پکڑ لائے ہر حال جالے میں گھال (١٧٣٩ء، طوطی نامہ، غواصی، ١٣٤)

٥ - جال جس میں گھاس ترکاری وغیرہ باندھتے ہیں۔

"ایک وسیع جالے کے ذریعہ سے مندہ کا مقام شب بھر کھیت میں رکھا جاتا ہے۔" (١٩٠١ء، ترکاری کی کاشت، ١١)

٦ - میل کا لچھا یا پردہ جو زیادہ دن رکھے ہوئے عرق یا شربت میں پیدا ہو جائے (یہ اس کے پرانے پن کی علامت ہوتی ہے)۔

"جب تک دوا کی بو اور مزہ آئے پوری طاقت ہے . اور جب جالا دکھائی دے تو بیکار اور مضر ہے۔" (١٩٥١ء، یونانی دواسازی، ٩٧)

٧ - پھپھوندی کا جال جو آٹے اچار یا کھانے وغیرہ پر آ جائے۔ (پلیٹس)

"جب کہ یہ آؤں زائد ہو جاتی ہے تب جالا بولی جاتی ہے۔" (١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٩٢:٢)

٨ - جالی جیسے کالا موتیوں کا جالا۔ (فرہنگ آصفیہ)

 زرہ اوساں بسریاں پر ہوا جوں میں پر جالا چڑے پونے سوں پرنے تیوں جھڑے ووں لے کو بکتر کوں (١٦٦٥ء، علی نامہ، ٩٣)

٩ - آؤں، گھوڑے کی ایک بیماری جس میں گھوڑے کو لید میں آؤں بہت آتی ہے۔

 رشک ہوتا چشم فتاں صنم کو دیکھ کر آنکھ میں اچھا ہوا نرگس کی جالا رہ گیا (١٨٩٣ء، معیار نظم، ٣٤)

١٠ - وہ چیز جس پر چھوٹے چھوٹے خانوں یا سوراخوں کا جال ہو؛ مشبک یا رنجیرہ بنی ہوئی چیز۔

١١ - مٹی کا بڑا گھڑا۔ (پلیٹس؛ جامع اللغات)

١٢ - ایک قسم کی آبی روئیدگی جو کھانڈ صاف کرنے کے کام آتی ہے۔ (پلیٹس؛ جامع اللغات)

١٣ - غشاء، زیرہ گل کا جال، وہ باریک جھلی جو اکثر چشم گل پر ہوتی ہے۔

جالا کے مترادف

دھند, تار

جالی, دھند, سبل, شُعّ, ہلّل

جالا english meaning

A net; a webspider|s webcobweb: a pelkicle; a speck (in the eye)cataract; a large jaran earthen vessel; mildew (on flour etc); a kind of water weeda cataracta cobweba kind of water weeda large jarA netan earthen vesselmidmorning Prayer

شاعری

  • کب مانع نظارہ جاناں نہیں ظالم
    کب چرخ مری آنکھ کا جالا نہیں ہوتا
  • نظرو ں کا پیاسا ہے سیراب کروں دیواں
    جالا برق سے آنکھوں میں تھا چھایا ہوا جالا
  • زلف کے پھندے میں تقدیراً پھنسے
    پڑ گیا آنکھوں اُپر جالا میاں
  • مرغ دل پھاندے میں اس زلف کے لالا مارا
    ہائے صیاد برا جی پہ یہ جالا مارا
  • زلف نے تیری تاراں سیتی بن کر
    سٹے من میں پر و یو جھین جالا
  • مکھیاں الجھی پڑیں جالا لگی داڑھی کے پیچ
    ہے بڑے جی آپ پر یہ سب عذاب عنکبوت
  • اڑگئی گھاس مٹی ہے والا
    ہے جو بندھن سو مکڑی کا جالا
  • عرش یو کرسی فلک اس کے نظریوں دے
    مکڑی جیوں جالا بنے موں ستی لے کر لعاب
  • رتن تعریف کے تیرے بکھیرنا دیکھ نادر میں
    دراں سمندر کے جالا جوں سوں سینپیاں کے گھراں پکڑے
  • اسمان چھج جالا ہوا سورج اگن والا ہوا
    چندر سو جل کالا ہوا ہے دکھ اپاری واے واے

محاورات

  • اپنا منہ اجالا کرنا
  • اجالا ہونا
  • اندھیرے گھر کا اجالا
  • ایک لکڑی کیا جلے اور کیا اجالا ہو
  • ایک لکڑی کیا جلے کیا اجالا ہو
  • تسلیمات بجالانا یا عرض کرنا
  • سر آنکھوں سے بجالانا
  • منہ کالا(بخت)جات اجالا
  • مکڑی جالا پور گئی

Related Words of "جالا":