جان فزا
{ جان + فِزا }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |جان| کے ساتھ فارسی مصدر |فزودن| سے مشتق صیغہ امر |فزا| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٧٠٧ء میں "کلیات ولی" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
جان فزا کے معنی
١ - جان کو بڑھانے والا، رونق خوشی یا قوت بخشنے والا، فرحت انگیز۔
یارو یہ نوید جان فزا ہے یارو یہ نوید دل کشا ہے (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٣٢)
٢ - [ تصوف ] بقائے اہدی۔ (مصباح التعرف، 88)
مترادف
فرحت انگیز