جانشین کے معنی
جانشین کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جا + نِشِین }
تفصیلات
iفارسی زبان میں اسم |جا| کے ساتھ مصدر |نشتن| سے مشتق صیغۂ امر |نشین| بطور لاحقۂ فاعلی لگنے سے مرکب توصیفی |جانشین| بنا اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٦٥ء میں "پھول بن" میں مستعمل ہے۔, m["بنانا۔ کرنا۔ ہونا وغیرہ کے ساتھ","قائم مقام","نائب السلطنت","نائب سلطنت","ولی عہد"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
جانشین کے معنی
١ - قائم مقام، نائب، وارث۔
"حسب مراسم دنیا باپ کا جانشین ہوا" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٧١)
٢ - بیٹھا ہوا، متمکن۔
"ٹامس کرسی پر جانشین ہے، اس کے ہاتھ میں کتاب مقدس ہے" (١٩١٤ء، شبلی، مقالات، ٥٧:٥)
جانشین english meaning
deputylieutenantsuccessorvicegerentviceroy
شاعری
- بانو پکارتی تھی یہ کیا کرتا ہے لعیں
پیاسا ہے تین روز سے حیدر کا جانشین