جاہ کے معنی
جاہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جاہ }مرتبہ، شان، عزت قدر
تفصیلات
iاصلاً فارسی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں فارسی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی مستعمل ہے۔ ١٦٧٨ء میں غواصی کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m[],
اسم
اسم کیفیت ( مذکر، مؤنث - واحد ), اسم
اقسام اسم
- لڑکا
جاہ کے معنی
اللہ نے دیا ہے تجھ کو وہ رتبہ و جاہ آتا ہے در پہ ہر ایک حاجت خواہ (١٨٧٩ء، عیش دہلوی (مضامین فرحت، ١٨٠:٢))
جاہ کے مترادف
رتبہ, قدر, شوکت, عزت, مرتبہ, منصب
بزرگی, پایہ, تزک, تمکنت, جلو, حرمت, دبدبہ, درجہ, رتبہ, شان, شرف, شوکت, طُمطُراق, عزت, عظمت, قدر, مرتبہ, وقار, ٹھاٹھ, کروّفر
جاہ کے جملے اور مرکبات
جاہ و حشم, جاہ و جلال, جاہ و حشمت
جاہ english meaning
dignityrankhigh position; grandeurexpress one|s helplessnessgrandeurstation in lifestatusJaah
شاعری
- جاہ کی خواہشِ بے فیض پہ مرنے والے
کسی انسان کی عزت نہیں کرنے والے - عید کا چاند ہوئے نام ہی سن جاہ کا تم
دیکھیں اب اور کوئی روز میں کیا بھاگ لگے - دیا آسماں جاہ کو حق نے بیٹا
یہ عالی نسب فخر ہے خانداں کا - کب تلک حب جاہ و مال و منال
کب تلک پاے بست اہل و عیال - غم تھا کہ نہ پھر مادر ذی جاہ کو دیکھا
آنکھوں میں دم اٹکا تو رخ شاہ کو دیکھا - کیا محمد جگ میں پیار اجس تھے سمجھے راہ
شیطان مدعی پکڑ یا بات کیونکر سکے جاہ - خاصا ہے تیرے اسم کا ہو جس کے دل میں نقش
جاہ و حشم میں اس کوں سلیمان سو کرے - عروس سلطنت نازاں رہے اپنی جوانی پر
حشم کا جاہ کا اقبال کا سہرا ترے سر ہو - آتش كا شعر مہر ہی اپنی بھی حسب حال
جاہ و حشم فلك نی دیا خسروانہ كیا - خیر خیرات ہے انعام ہیں جاگیریں ہیں
چشم بد دور یہ سرکار ہے کیا عالی جاہ
محاورات
- پرجاہے جڑ راج کی راجہ ہے جوں روکھ۔ روکھ سوکھ کر گرپڑے جب جڑجائے سوکھ
- تجاہل کرنا
- جاہل فقیر شیطان کا ٹٹو
- جاہی تیں کچھ پائے کرئے تاکی آس
- جواب جاہلاں باشد خاموشی
- جواب جاہلاں باشد خموشی
- چوں جاہل کسے در جہاں خوار نیست
- زجاہل گریزندہ چوں تیر باش۔ نیا میختہ چوں شکر شیر باش
- فقیر جاہل شیطان کا گھوڑا
- نہ ہر جائے مرکب نواں نا ختن کہ جاہا سپر باید انداختن