پابجائی

{ پا + بَجا + ای }

تفصیلات

iاصلاً فارسی ترکیب ہے۔ فارسی اسم |پا| کے بعد |ب| بطور حرف جار لگا کر فارسی اسم کیفیت |جائی| بڑھانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور ١٩٣٤ء کو "احشائیات" میں تحریراً مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )

پابجائی کے معنی

١ - کسی قسم کی کمی یا خامی کا تدارک، تلافی۔

"ایندھن کی فراہمی پر جو زائد خرچ ہو گا اس کی پابجائی کاغذ اور گتہ سازی کے ذریعے بآسانی ہو جائے گی۔" (١٩٦٥ء، کارگر، جنوری، فروری، ١٠)