جاہل کے معنی

جاہل کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جا + ہِل }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصل معنی میں ہی بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["ان پڑھ","اَن پڑھ","بے ادب","بے خبر","بے سلیقہ","بے عقل","بے علم","بے مغز","غیر مہذب","کندہ ناتراش"]

جہل جاہِل

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جنسِ مخالف : جاہِلَہ[جا + ہِلَہ]","جمع استثنائی : جاہِلِیْن[جا + ہِلِیْں]","جمع غیر ندائی : جاہِلوں[جا + ہِلوں (واؤ مجہول)]"]
  • ["جنسِ مخالف : جاہِلَہ[جا + ہِلَہ]","جمع استثنائی : جاہِلِین[جا + ہِلِین]","تفضیلی حالت : جاہِلوں[جا + ہِلوں (واؤ مجہول)]"]

جاہل کے معنی

["١ - [ مجازا ] وحشی، اجڈ؛ بداخلاق، بے ادب، گستاخ۔","٢ - [ تصوف ] سرکش مرید، طالب کاذب۔ (مصباح التعرف، 88)"]

[" ہر بات میں ہیں بے ادبی کے ہزار ڈھنگ ہو کس طرح نہ صحبت جاہل سے دل اچاٹ (١٨٦٥ء، نسیم دہلوی، دیوان، ١٢٨)"]

["١ - ان پڑھ، بے علم، ناواقف، بے خبر۔","٢ - [ مجازا ] نادان، بیوقوف۔"]

["\"انگریز چینیوں کی حالت سے جاہل تھے۔\" (١٩٠٤ء، محاربات عظیم، ٢٦)","\"تم لوگ کس قدر جاہل ہو، منات صرف ایک پتھر ہے۔\" (١٩١٤ء، سیرۃ النبیۖ، ٤٥:٢)"]

جاہل کے مترادف

اجڈ, احمق, گستاخ, گنوار

اجہل, احمق, اناڑی, انجان, اکھڑ, بیوقوف, جانگلو, گستاخ, گنوار, گھامڑ, ناآشنا, ناخواندہ, نادان, ناشائستہ, ناواقف, ناہموار, وحشی, ہبنّق, ہونق

جاہل english meaning

dickyignorantilliterateuncivilizeduncouthuncultured [A ~ جہالت ]unlettered

شاعری

  • آیت حجاب کی تھی شانوں میں جس کی نازل
    سرننگے پا برہنہ لائے انھوں کو جاہل
  • من عرف کی نئیں مجھے اب حاصلی
    اس سبب جاتا ہے جاہل بوعلی
  • جنگ جو بار کا اصلاح پر آیا نہ مزاج
    عقل سے ہوتا ہے فی الواقعی جاہل خالی
  • رمال نجومی گھڑیالی ملا بمھن پنڈت عاقل
    کیا بید مہندس ابجد داں کیا عالم فاضل کیا جاہل
  • جاہل ہے دد و دام تبہ حال سے بدتر
    سچ ہے شیاطین بداعمال سے بدتر
  • درس میں تیرے اے شہِ عّلام
    پیرِ عقل ایک کوں دکِ جاہل
  • جاہل شاعر ہوئے بورچی کے میٹ
    اوروں کے کلام کو نگوڑے دیا میٹ
  • دل دیکھتے ہی حنجر مژگاں سے بھر گیا
    ہوتا ہے سخت جنگ میں جاہل کو اضطراب
  • ہر بات میں ہیں بے ادبی کے ہزار ڈھنگ
    ہو کس طرح نہ صحبت جاہل سے دل اچاٹ
  • پہچان تو میں کون ہوں او جاہل مطلق
    انگلی سے قمر کو مرے نانا نے کیا شق

محاورات

  • تجاہل کرنا
  • جاہل فقیر شیطان کا ٹٹو
  • جواب جاہلاں باشد خاموشی
  • جواب جاہلاں باشد خموشی
  • چوں ‌جاہل ‌کسے ‌در ‌جہاں ‌خوار ‌‌نیست
  • زجاہل گریزندہ چوں تیر باش۔ نیا میختہ چوں شکر شیر باش
  • فقیر جاہل شیطان کا گھوڑا

Related Words of "جاہل":