جذبہ کے معنی

جذبہ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَذ + بَہ }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے ١٧٨٦ء میں "دیوان میر حسن" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جوشِ دل","جوش و خروش","دل کا جوش","دلی توجہ","دلی جوش","وہ حالت جو مجذوب فقیروں کی ہوتی ہے","کشش قلبی","کششِ قلبی","یکبار کھینچنا"]

جزب جَذْب جَذْبَہ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • واحد غیر ندائی : جَذْبے[جَذ + بے]
  • جمع : جَذْبے[جَذ + بے]
  • جمع استثنائی : جَذْبات[جَذ + بات]
  • جمع غیر ندائی : جَذْبوں[جَذ + بوں (واؤ مجہول)]

جذبہ کے معنی

١ - کشش، کھنچاؤ۔

"کوئی شخص ایسے مقامات معظمہ میں بغیر . جذبہ نیت خالص کے نہیں جاسکتا۔" (١٨٣٩ء، تواریخ مراسس شہزادہ حبش کی (ترجمہ)، ٦٢)

٢ - انسان کا فطری میلان جیسے خوشی غم، غصہ وغیرہ۔

"یہ ایک فطری جذبہ ہے۔" (١٨٥٤ء، مضامین فرحت، ١٠:٣)

٣ - غصہ، تیہا۔

"اس بے بسی کی حالت کو دیکھ کر تیمور کو جذبہ آیا۔" (١٩٣٠ء، تیمور، ١٠٨)

٤ - [ تصوف ] بندے کا خدا سے تقرب (سعی اور کشش کے بغیر) نیز وہ چیز منازل طے کرنے میں جس کا بندہ محتاج ہو، جاذبہ۔ (مصباح التعرف، 89)۔

جذبہ کے مترادف

شوق, عاطفہ, کشش, غضب

تیہا, جَذَبَ, شوق, غُصّہ, غصہ, غضب, غیظ, لَو, ولولہ, کرودھ, کِرودھ, کشش

جذبہ کے جملے اور مرکبات

جذبۂ دل, جذبۂ یقین, جذبات انگیز, جذبات نگاری, جذبہ آفرین, جذبہ پرست, جذبہء دل

جذبہ english meaning

Passionragefury; violent desireemotionfeelingfuryquality stuff (etc.)sentimentstrong desiresuperior stuffviolent desire

شاعری

  • جذبہ دل نے کیا تمھیں کھینچا
    بے بلائے جو پاس آبیٹھے
  • نہیں ڈر جذبہ طاقت گسل کا
    دل آسودہ ہے اس آرام دل کا
  • خدمت خلق کا جذبہ ہے رضا کاروں میں
    یہ ہیں بہبود خلائق کے طلبگاروں میں
  • بر میں عدو کے سوئے بغل سے مری اٹھے
    وہ کیا کہ سب کو جذبہ دل سے عجب ہوا
  • میں بلاتا تو ہوں اس کو مگر اے جذبہ دل
    اس پہ بن جائے کچھ ایسی کہ بن آئے نہ بنے
  • میں بلاتا تو ہوں اس کو مگر اے جذبہ دل
    اس پہ بن جاے کچھ ایسی کہ بن آئے نہ بنے
  • جذبہ عشق زلیخا گر نہ تھا فرمایئے
    مصر کے بازار میں کیا تھا مہ کنعاں لذیذ
  • گر دست کشاں جذبہ تو فیق ہو تیرا
    تو پہنچوں و گرنہ نہیں مقدور قدم کا
  • راج کنیا جو ہما نچل کی ادھر آنکلی
    جذبہ شوق کے دینے کو خبر آنکلی
  • پھر اب کی لا ترے قربان جاؤں جذبہ دل
    گئے ہیں یاں وہ سوگند کھا کے آنے کی

Related Words of "جذبہ":