جذر کے معنی

جذر کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَذْر }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصل حالت اور معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٧١ء میں "مطلع العلوم" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(حساب) دوسرے درجہ کا گھٹاؤ نیز جس عدد کو فی نفسہ ضرب دیں اُسے جذر اور اُس کے حاصل ضرب کو مجذدر کہتے ہیں","(حساب) کوئی عدد اس رقم کا جذر کہلاتا ہے جو اس کو اسی سے ضرب دینے سے حاصل ہو۔ جیسے ٢ ضرب٢ برابر ٤۔ تو ٢ جذر ہے چار؟؟؟؟ دوسرے درجے کا اتار"]

جذر جَذْر

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : جَذْروں[جَذ + روں (واؤ مجہول)]

جذر کے معنی

١ - اصل، جڑ، مول۔

"یہ بیماری آخر کار جذر تک پہنچتی ہے۔" (١٩٧٠ء، فنجائی اور مشابہ پودے، ١٣٩)

٢ - [ ریاضی ] علم حساب میں جس عدد کو فی نفسہ ضرب کریں اور اس کو جذر اور جو اس سے حاصل ہو اس کو مجذور کہتے ہیں۔

"نو کا جذر پوچھا گیا تو اس نے تین بار گھنٹی بجا دی۔" (١٩٢٢ء، عالم حیوانی، ٣٩٧)

٣ - [ نباتیات ] درخت کا تنہ جو زمین کے اندر (چلا گیا) ہو۔

"بیشتر حالتوں میں وہ جذر ہوتا ہے جو زمین میں سے افقاً یا ترچھا نکلتا ہے۔" (١٩٤٣ء، مبادی نباتیات، ٨٧٣:٢)

جذر کے مترادف

مادہ

اصل, اصلیت, بنأ, بنیاد, جڑ, مادہ, مبداء, مُول

جذر کے جملے اور مرکبات

جذرالکعب, جذرالمال

جذر english meaning

a root; originstock; (in Arithmetic) the square rootfellow human beingsthe ebb-tideThe square root

شاعری

  • کچھ وصف ترے لکھ سکے کیا منہ ہے قلم کا
    ہے جھوٹ کرے دعویٰ کوئی جذر اصم کا

Related Words of "جذر":