جراحت کاری
{ جَرا + حَت + کا + ری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جراحت| کے ساتھ فارسی مصدر |کردن| سے مشتق صیغہ امر |کار| کے ساتھ |ی| بطور لاحقہ کیفیت ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٦٨ء میں "مغربی شعریات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم کیفیت ( مؤنث - واحد )
جراحت کاری کے معنی
١ - زخم لگانے کا عمل، زخم لگانا۔
"بے راہ روی کی ایک صورت جو شاعری میں رونما ہوئی شاعر کی اپنے نفس پر جراحت کاری تھی۔" (١٩٦٨ء، مغربی شعریات، ٣٤٠)