جزو اعظم

{ جُز + وے + اَع + ظَم }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جزو| کے ساتھ کسرہ صفت لگانے کے بعد عربی زبان سے ہی اسم تفضیل |اعظم| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٨٥ء میں "تہذیب الخصائل" میں مستعمل ملتا ہے۔

[""]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

جزو اعظم کے معنی

١ - وہ اصل حصہ جس کے بغیر تکمیل نہ ہو، لازمہ۔

"تعلیم قدیم کا ایک جزو اعظم سفر تھا۔" (١٩٢٥ء، فلسفیانہ مضامین، ٥٣)

٢ - [ مجازا ] بھنگ

"جزو اعظم بھنگ کے اصطلاحی ناموں میں سے ایک ہے۔" (١٩٢٦ء، خزائن الادویہ، ٤٩٢:٢)