جزو ضربی
{ جُز + وے + ضَر + بی }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جزو| کے ساتھ کسرہ اضافت لگانے کے بعد عربی متعلق فعل |ضربی| ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٤١ء میں "تجربی فعلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
جزو ضربی کے معنی
١ - [ ریاضی ] کسی عدد کے ضرب کے اجزا میں سے کوئی عدد۔
"آلہ کے جزو ضربی کی مدد سے اس زاویہ کی تعبیر وقت میں کرلی جاتی ہے۔" (١٩٤١ء، تجربی فعلیات، ١٠٧)