جرم کے معنی

جرم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جُرْم }{ جِرْم }

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب کا مصدر ہے اور بطور اسم مستعمل ہے اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٧٩٥ء میں قائم کے دیوان میں مستعمل ملتا ہے۔, iاصلاً عربی زبان کا لفظ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٨٩٥ء میں "لیکچروں کا مجموعہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جانور یا نباتات کی ابتدائی صورت","جُرم کرنا","جواہرات کا عیب یا نقص","حاصل کرنا","فلکیات معدنیات کے ساتھ اس لفظ کا استعمال ہوتا ہے جیسے جرم قمر جرم کوہ","قابل ہونا","گرم کا معرب","گناہ کرنا","لے جانا","کسی بیماری کے بہت باریک کیڑے"]

جرم جُرْم

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : جُرائِم[جُرا + اِم]
  • جمع غیر ندائی : جُرْموں[جُرْ + موں (و مجہول)]

جرم کے معنی

١ - گناہ، قصور، خطا؛ خلاف قانون کام۔

"جب معزز آدمی کوئی جرم کرتا تو تسامح کرتے۔" (١٩١٤ء، سیرۃ النبی، ٣٣١:٢)

١ - (فلکیات ارضیات یا جمادات وغیرہ) جسم، حجم۔

 فطرتاً خشک ہو جو شے اسے نمناک کریں جرم شمسی کو جلا کر کرۂ خاک کریں (١٩٣١ء، محب، مراثی، ٤٤)

٢ - ریڑھ کی ہڈی کا درمیانی حصہ۔

"فقرات الصلب میں سے دسویں فقرہ کا جرم اور بازو دونوں ٹوٹ گئے۔" (١٨٩٢ء، میڈیکل جیورس پروڈنس، ١١٢)

٣ - نگینہ کا جسمانی عیب۔ (نوراللغات)

جرم کے مترادف

قصور, گناہ, تقصیر, بدن, جثہ, جسم, نقص

آغاز, اصل, انکھوا, بدن, پانا, پیکر, تن, جرمانہ, جسم, حبثہ, دھڑ, عیب, قالب, لینا, کاٹنا, کلا

جرم کے جملے اور مرکبات

جرم سنگین, جرائم پیشہ

جرم english meaning

a sincrimefaultoffencetransgressionmisdemeanourThe body; a body (animate or inanimate); a flawcrack (in a precious stone etc)(of condition) likely to end in death [ P](pl جرائم jara|im)a crimeA criminalA criminal acta faultbroken heartedcriminal actdeterioratedguiltheart breakingoffensivesadsinThe body of anythig inanimatetormentingvexing curel

شاعری

  • الّواع جرم میرے پھر بے شمار و بے حد
    روزِ حساب لیں گے مجھ سے حساب کیا کیا
  • ہاں جرم گنتے انگلیوں کے خط بھی مٹ گئے
    وہاں کس طرح سے دیکھیں ہمارا حساب ہو
  • گرچہ جرم عشق غیروں پر بھی ثابت تھا وے
    قتل کرنا تھا ہمیں ہم ہی گنہگاروں میں تھے
  • جرم کی کھو شرم گینی یا رسول
    اور خاطر کی حزینی یا رسول
  • رحم کر خاکِ مذلّت سے اُٹھا
    میرے عفوِ جرم کی تخصیص کیا
  • جرم کیا ہیں میری کتنی مشکلات
    ہے کفایت ایک تیری التفات
  • روسیاہی جرم سے ہے بیش تر
    رو سفیدوں میں خجل مجھ کو نہ کر
  • ثابت ہوا کہ بے گنہی عینِ جرم ہے
    جو چور ہو اُسے تو پکڑتا نہیں کوئی
  • شورشِ عشق میں ہے حُسن برابر کا شریک
    سوچ کر جرم تمنّا کی سزا دو ہم کو!
  • اس انجمن میں جہاں جرم ہے خموشی بھی
    چٹک گیا کوئی غنچہ تو کیا ستم ہوگا

محاورات

  • اقبال جرم ہونا
  • اقرار جرم اصلاح جرم
  • بال بال مجرم
  • جرم ‌کا ‌مرتکب ‌ہونا
  • جرم سے اقبالی ہونا
  • جرم سے انکاری یا منکر ہونا
  • مجرم ٹھہرانا،قرار دینا یا گرداننا
  • مرا بہ سادہ دلیہائے من تواں بخشید کہ جرم کرقدہ ام و چشم آفریں وارم

Related Words of "جرم":