جزئی کے معنی

جزئی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جُز + ای }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |جزء| کے آخر پر |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |جزئی| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت مستعمل ہے۔ ١٨٣٨ء میں "بستان حکمت" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["دیکھئے: جزوی"]

جزء جزء جُزْئی

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع : جُزْئِیات[جُز + اِیات]

جزئی کے معنی

١ - جزء سے منسوب یا متعلق (کل کی ضد)۔

 بجز الفاظ کے حاوی نہیں کلی پہ کام ان کے یہ خود جزئی ہیں لیکن گیت کلی کا سناتے ہیں (١٩٢١ء، اکبر، کلیات، ٣٨١:٣)

٢ - تفصیلی، چھوٹے چھوٹے (واقعات وغیرہ)۔

"پوری سلطنت کی تاریخ لکھنے والے ایک بعید صوبے کی جزئی اطلاعات جمع نہیں کرتے تھے۔" (١٩٥٣ء، تاریخ مسلمانان پاکستان و بھارت، ٩٥:١)

٣ - گھوڑوں کا ایک رنگ۔

"رنگ گھوڑوں کے . بہت سے ہیں . جزئی، سنوانی، مرگا۔" (١٨٧٢ء، رسالہ سالوتر، ٧٣)

جزئی english meaning

relating to a part or portionpartialimpartfew; particular; trivialpettyboilingbubling upebullientexcited

شاعری

  • بجز الفاظ کے حاوی نہیں کلی پہ کام ان کے
    یہ خود جزئی ہیں لیکن گیت کلی کا سناتے ہیں

Related Words of "جزئی":