جنم کے معنی

جنم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَنَم }

تفصیلات

iاصلاً سنسکرت زبان کا لفظ ہے۔ اردو میں سنسکرت سے ماخوذ ہے اور اصلی حالت اور اصلی معنی میں ہی بطور اسم مستعمل ہے اور گا ہے بطور متعلق فعل مستعمل ہے ١٦٣٥ء میں "سب رس" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["پیدا ہونا","جینے کی حالت","روح کا ایک قالب سے دوسرے قالب میں جانا","روح کا قالب میں آنا","عمر بھر","عین حیات"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), متعلق فعل

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : جَنْموں[جَن + موں (واؤ مجہول)]"]

جنم کے معنی

["١ - پیدائش، ولادت۔","٢ - آغاز، ابتدا۔","٣ - [ ہندو ] زندگی کا ایک دور یا عرصہ جس میں اعمال کے نتیجے میں مرنے کے بعد دوبارہ زندگی ملتی ہے۔","٤ - اصل، نسل، خلقت، جبلت۔","٥ - عمر، زندگی۔"]

["\"ساون بھادوں میں جنم ہو تو ہنر مند ہو۔\" (١٨٨٠ء، کشاف النجوم، ٤٤)","\"جدید نثر اردو کا جنم فورٹ ولیم کالج کلکتہ میں ہوا۔\" (١٩٦١ء، تین ہندوستانی زبانیں، ١٥٠)","\"میں نے تیرے ساتھ کیا جانے کیا احسان اس جنم میں کیا تھا کہ اس احسان کے عوض میں تو یوں شکریہ ادا کرتا ہے۔\" (١٩٠٣ء، سرشار، بچھڑی ہوئی دلہن، ٦٥)"," ریڑھ کی رکھتے ہیں ہڈی دو جنم کے جانور اور ان کی تین نوعیں پائی ہیں اب تک قرار (١٩١٦ء، سائنس و فلسفہ، ٣٢)"," جو اللہ سوں نیہ نہ لایا جنم اکارت آپ گنوایا (١٨٥١ء، مورک سمجاوے، ٢)"]

["١ - ہمیشہ، عمر بھر۔"]

[" گھنا لے بال بالے کے بلال کی بیل ہیں گویا جنم عاشق کشی کرنا سکھی کے کھیل ہیں گویا (١٧٠٧ء، ولی، کلیات، ٤٧)"]

جنم کے مترادف

آفرینش, پیدائش, خصلت, عادت, عمر, ولادت

اتپت, اصل, اوستھا, بنیاد, پیدائش, حیات, خصلت, زندگانی, زندگی, زیست, عادت, عمر, نژاد, نسل, نکاس, ولادت, ہستی, ہنس

جنم کے جملے اور مرکبات

جنم گھٹی, جنم گانٹھ, جنم ساکھی, جنم روگی, جنم دن, جنم چکر, جنم جنم کا, جنم جلا, جنم پتری, جنم بھومی, جنم بھوم, جنم بھر, جنم اشٹمی, جنم استھان, جنم برس, جنم پتر, جنم پترا, جنم لگن

جنم english meaning

Birthexistencelife

شاعری

  • سرراہ کچھ بھی کہا نہیں کبھی اس کے گھر میں گیا نہیں
    میں جنم جنم سے اسی کا ہوں اسے آج تک یہ پتہ نہیں
  • کبھی پاکے تجھ کو کھونا کبھی کھوکے تجھ کو پانا
    یہ جنم جنم کا رشتہ ترے میرے درمیاں ہے
  • ہر جنم میں اسی کی چاہت تھے
    ہم کسی اور کی امانت تھے
  • محباں کے دل میں ترا جب یقیں
    جنم جگ ہے ایماں کوں حصن حصیں
  • دنیا میں دو بارا کچھ آنا نہیں
    یو دنیا جنم لگ تھانہ نہیں
  • جکوئی تجہ برہ پاوک جہنم کا جنم پکڑے
    انو کوں حوض کوثر تے کدی یک تل نہ نم پکڑے
  • سبحہ دیں دكھو ہور جن جنم كفر
    خرقہ زہد دكھو جامہ مشروب دكھو
  • جنم نحس تھا جو زحل بد شکال
    دیا لکھ غلامی سکے نیک چال
  • میں اے عشق کرتی جنم جیو کھنی
    کہان تے مری مائی منج کوں جنی
  • پڑی ایسی دی ہے چنچل ہور چٹور
    نے ڈر ہے وہ عورت جنم کی دھنڈور

محاورات

  • آتی بہو جنمتا پوت
  • اوچھے کا کھانا جنم جنم کا طعنہ
  • اوچھے کے گھر کھانا جنم جنم کا طعنہ
  • اوچھے کے گھر کھانا، جنم جنم کا طعنہ
  • بھل جنمل بھل پنڈت بھیل
  • بھوک جنم کی ہوک
  • تتڑی نے دیا۔ جنم جلی نے کھایا نہ جیب جلی نہ سواد آیا
  • تھوک تیرے جنم میں
  • جس کی بیٹی رانڈ ہوگئی اس کا جنم بگڑگیا
  • جنم بگاڑنا

Related Words of "جنم":