جنوب

{ جُنُوب }

تفصیلات

iعربی زبان سے اردو میں داخل ہوا۔ ١٦٧٨ء میں غواصی نے استعمال کیا۔ "کلیات غواصی" کے صفحہ ٦٤ پر ملتا ہے۔

["جنب "," جُنُوب"]

اسم

اسم معرفہ ( مذکر - واحد )

جنوب کے معنی

١ - وہ سمت جو شمال کے راست مخالف ہو، طلوع آفتاب کی سمت رخ کیا جائے تو دائیں ہاتھ واقع ہونے والی سمت، دکھن۔

"چوڑائی شمال سے جنوب تک" (فوائد الصبیان، ١٤٧)

٢ - وہ ہوا جو جنوب کی سمت چلے

"دوسری قسم کا نام ہے جنوب یہ ہوا ابروں کو جمع کرتی ہے"۔ (١٩٤٠ء، قصیدۃ البردہ، ٣٩٧)

انگلش

["The south"]