جنون کے معنی

جنون کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جُنُون }

تفصیلات

iثلاثی مزید فیہ کے باب سے مصدر اور اردو میں بطور حاصل مصدر مستعمل ہے۔ ١٦٩٩ء میں "نور نامہ" میں شاہ عنایت نے استعمال کیا۔, m["(کنایتاً) عشق","اصل معنی ہے جن کا سایہ ہونا","اندھیرا ہونا","اندھیری رات ہونا","پاگل پن","دیوانہ پن","گھاس یا درختوں کا بہت ہونا","مکھیوں کا اُڑنا اور بھنبھنانا","والہانہ پن","کسی چیز کی لگن"]

جنن جُنُون

اسم

اسم حاصل مصدر ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع غیر ندائی : جُنُونوں[جُنُو + نوں (و مجہول)]

جنون کے معنی

١ - دیوانہ پن، دیوانگی، عقل کھو بیٹھنا۔

"یہ فرمایا تھا کہ یہ دوا جنون اور نیز مرگی کے واسطے نہایت مجرب ہے"۔

٢ - [ کنایۃ ] خبط، کسی چیز کی حد سے زیادہ دھن ہونا۔

"میری خاطر داری بہت کرتے تھے اور میرا دم بھرتے تھے مگر پردے کا جنون تھا"۔

٣ - عشق،سودا

 کمتریں اک غلام ہوں تیرا دل میں غم سر میں ہے جنوں تیرا (١٨٥٧ء، بحر الفت، ٣)

٤ - [ کنایۃ ] بہت زیادہ غصہ جس میں انسان عقل کھو بیٹھے۔

غصہ اس قسم کا جنوں ہے اس سے بھی بلکہ کچھ فزوں ہے

٥ - [ تصوف ] عشق الٰہی میں ایسا مغلوب ہونا کہ اس غلبہ سے سر پیر کا ہوش نہ رہے، ہر چیز سے بالکل بے خبر ہو جانا۔

"مستی میں علم باقی رہتا ہے جنوں میں نہیں"۔ (١٩٢١ء، مصباح التعرف، ٩٤)

جنون کے مترادف

عشق, سنک, دیوانگی, مالیخولیا

پریت, خبط, خشم, دیوانگی, سودا, طیش, غصہ, غضب, غیظ, مالخولیا, مالیخولیا, محبت, ڈھانپنا

جنون کے جملے اور مرکبات

جنون خیز, جنون الہی, جنون آور

جنون english meaning

A state of possession by a jindemoniacal possession; loss of reasonmadnessinsanityphrensy; a demoniac(F اگلی agli)fit for frenzyformerfuryfuturelunacyMadnessnextpassionpast previouszeal

شاعری

  • جنون کہیں اور جا بندھا ہے
    کس کام کی اب تری وفائیں
  • بو اگر کیجے اس زنخ کا سیب
    جائے سرسے جنون کا آسیب
  • جنون عشق جو مجھ سے نہ دشمنی کرتا
    کبھی تو ہاتھ گریباں سے آشتی کرتا
  • صفحہ دشت جنون یاد سواد گیسو
    اس پر آشفتہ سری درس مکرر اپنا
  • زنجیر جنون کڑی نہ پڑیو
    دیوانے کا پاؤں درمیاں ہے
  • جنون اس دل پہ گزرا عشرت آمیز
    اسی حالت میں ہوئی آہنگ انگیز
  • جنون اس دل پہ گزرا عشرت آمیز
    اسی حالت میں ہوئی آہنگ انگیز
  • مسجاح و قلو پلرہ کے رنگ ڈھنگ
    طروف و لعوب و خلوب و جنون
  • محبت سے روتے گئے یار خون
    محبت سے ہو ہو گیا ہے جنون
  • کوئی مقام نظر آگیا جو بن کا سا
    کہا جنون نے یہ ہے مرے وطن کا سا

محاورات

  • اہل الغرض مجنون
  • ایں خیال است و محال است وجنون
  • جنون ہونا
  • سر پر جنون چڑھنا یا سوار ہونا
  • غرض دو گونہ عذابست جان مجنون را۔ بلائے صحبت لیلٰی و فرقت لیلٰے
  • مجنون کی صورت بن جانا

Related Words of "جنون":