جنگی کے معنی

جنگی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَن (ن مغنونہ) + گی }

تفصیلات

iفارسی زبان میں اسم |جنگ| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگنے سے |جنگی| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت اور گا ہے بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٤٩ء کو "خاور نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["بنگالی مجیٹھ","بڑے قد کا گھوڑا (کہاروں کی اصطلاح)","جنگ کا","جنگ کے متعلق","قابل جنگ","لمبا چوڑا","لڑائی جوگ","لڑنے جھگڑنے والا آدمی","منسوب بہ جنگ","میدان کے قابل"]

جَنْگ جَنْگی

اسم

صفت نسبتی ( مذکر - واحد ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : جَنْگِیوں[جَن (ن مغنونہ) + گِیوں]"]
  • ["جمع غیر ندائی : جَنْگِیوں[جَن (ن غنہ) + گِیوں (واؤ مجہول)]"]

جنگی کے معنی

["١ - جنگ سے منسوب یا متعلق، لڑائی کا، لشکری، فوجی، فوج سے متعلق۔","٢ - لڑاکا، لڑنے کے قابل، بہادر۔","٣ - بڑا، جگا دری، لمبا چوڑا، بے ڈھنگا۔","٤ - جھگڑالو، لڑنے والا۔"]

["\"اوپر کی منزل میں فی الحال جنگی عجائب خانہ ہے۔\" (١٩٢٠ء، رہنمائے قلعہ دہلی، ١٥)","\"خداوند ایک بہادر کے مانند نکلے گا، وہ جنگی مرد کی طرح اپنی غیرت کو اکسائے گا۔\" (١٩٢٣ء، سیرۃ النبیۖ، ٧٤١:٣)","\"خیریت ہوئی کہ تھوڑی دور پر املی کا ایک جنگی درخت تھا۔\" (١٩٥٨ء، میلہ گھومنی، ٢٢٣)"," کبھیں ظالم کبھیں مظلوم کبھی صلحی کبھی جنگی کبھیں جھوٹے کبھیں ساچے کبھیں برسی کبھیں بھنگی (١٥٦٤ء، دیوان حسن شوقی، ١٧٥)"]

["١ - سپاہی، فوجی آدمی۔","٢ - وہ گھوڑا جو میدان جنگ میں کام آتا ہے۔"]

[" چلیا لیکر لشکر طبل ٹھونکتا چلیا لے جنگیاں کوں اجل ٹھونکتا (١٦٨١ء، جنگ نامہ سیوک (ق)، ٧٨)","\"جنگی بڑے قد کا گھوڑا۔\" (١٩٢٩ء، اصطلاحات پیشہ وراں، منیر، ٦١)"]

جنگی کے مترادف

عظیم, سورما, لڑاکا

بڑا, بہادر, جرّی, جودھا, جھگڑالو, دلیر, سپاہی, سورما, شجاع, عظیم, فسادی, فوجی, لشکری, لڑاکا, مبارز, موٹا

جنگی کے جملے اور مرکبات

جنگی بیڑا, جنگی ترانہ, جنگی جہاز, جنگی قیدی, جنگی مشق, جنگی مورچہ, جنگی مہم, جنگی وردی, جنگی کونسل, جنگی کھیل, جنگی نوکری, جنگی قاعدہ, جنگی باجا, جنگی پرنالا, جنگی پلان, جنگی رقص, جنگی کاروائی

جنگی english meaning

a combatanta warrior; a quarrelsome or turbulent manall at oncebiggreathugelargemartialmilitarysuddenlywarwarlikeWarliker

شاعری

  • شکلیں کیا کیا کیاں ہیں جنگی خاک
    یہ وہی آسمان ہے پیارے
  • دل اُسے چاہے جسے عقل نہیں چاہتی ہے
    خانہ جنگی ہے عجب ذہن و بدن میں اب کے
  • چھڑکنا سو تڑکنا سو لگائی کچ دیکھا چھند بند
    اٹھے باتاں چھٹے تیراں چلاسینا جنگی ہے دل
  • بھوکھ کا ذکر اقل و اکثر میں
    خانہ جنگی سے امن لشکر میں
  • ہمارے ملک میں سر سبز اقبال فرنگی ہے
    کہ فن کو آپریشن میں بھی شخ خانہ جنگی ہے
  • بے تہی سے وہ پیش جنگی کر
    دانتے دے دے گرے ہر اول پر
  • اب تلک حاضر ہے وہ جنگی غزل
    میتذل بے معنی بے ڈھنگی غزل
  • زور و قوت سے حریفوںکے ہیں ڈھینگ
    آہوئے جنگی کو دکھلا تے ہیں یسنگ
  • یا خانہ جنگی لڑ کر کھایا بدن میں ٹانکا
    موچھوں کو تاؤ دے کر سو دوت دات ہانکا
  • اس تیغ نے سب رن کی زمین خون سے رنگی
    مارے گئے جتنے تھے جواں فوج میں جنگی

محاورات

  • بھنگ کہے میں رنگی جنگی پوست کہے میں شاہجہان۔ افیم کہے میں چنی بیگم مجھ کو پی کے جائے کہاں
  • جنگی ہو کے کاتا سوت۔ بڈھی ہو کر جایا پوت

Related Words of "جنگی":