جوبن کے معنی
جوبن کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ جو (و مجہول) + بَن }
تفصیلات
iسنسکرت کے اصل لفظ |یودن| سے ماخوذ |جوبن| اردو میں بطور اسم اور گا ہے بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٦٣٩ء کو "طوطی نامہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آغاز جوانی","اٹھتی جوانی","جوانی ک مزے","چڑھتی جوانی","حس یا مزے یا تربیت کا لطف","ریعان شباب","سیان پت","عنفوانِ شباب","عین شباب","لطف بے حد"]
یوون جوبَن
اسم
اسم کیفیت ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( واحد )
اقسام اسم
- ["جمع غیر ندائی : جوبَنوں[جو (واؤ مجہول) + بَنوں (واؤ مجہول)]"]
جوبن کے معنی
["\"حسن دو روزہ جوبن پہ اکڑ جاتے ہیں۔\" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٩٢)","\"ہاتھوں اور پاؤں میں رنگ حنا عجب جو بن دکھاتا تھا۔\" (١٩٠١ء، الف لیلہ، سرشار، ٢٦٦)","\"کھاد ہمیشہ ایسے موسم میں دی جائے جبکہ پودوں کی نشوونما کا موسم جوبن پر ہو۔\" (١٩٧٠ء، گھریلو انسائیکلوپیڈیا، ٦٠٢)"," چشم میگون و صراحی بہ بغل جام بکف دیکھتا آج وہ گل آتا ہے کس جوبن سے (١٩٥٤ء، ذوق، دیوان، ٣٠٨)"]
["\"حضور چوزے ہیں دونوں مال جوبن ہیں۔\" (١٨٨٧ء، جام سرشار، ١١)"]
جوبن کے مترادف
شباب, جمال, لہک, بلوغت, جوانی
بلوغ, بلوغت, بہار, تازگی, جمال, جوانی, چھاتی, حالت, حسن, خوبصورتی, رونق, سرسبزی, شادابی, طراوت, عالم, نوجوانی, نوخیزی, کیفیت, ہریاول, یَووَن
جوبن english meaning
a fine figureaccountantbeautybloombloom of (female) youthco-operationfemale beautymathematicianpubertywell-developed brestsyouth
شاعری
- ساقی نشے میں تُجھ سے لنڈھا شیشہ شراب
چل اب کہ دختِ تاک کا جوبن تو ڈھل گیا - دھوکہ دیتے ہیں اُجلے پیراہن
راہ میں کھلتا پھول بیوہ کا جوبن - نکھاں میرے ہیں تج جوبن کے مشتاق
ادھر میرے ترے بوسیاں کے آخذ - جوبن پہ اپنے بھولے ہیں اشجار نو بہار
ہاتھوں میں سب کے آئینہ گل ہے شاخ شاخ - وہ نیو قوم کی ہے نہ پشتہ نہ بھیت ہے
بگڑے جوبن رہے ہیں یہ دنیا کی ریت ہے - نچھل موتی ہور پاچ یاقوت لاکر
کئے دو غلیفاں جوبن کو مرصع - جوانی و جوبن ہے سب پاونا
کہ تجھ تھے ہووے عیش سائیں کوں جم - وہ سینہ ابھرا جوش بھرا وہ عالم جس کا جھوم رہا
شانوں کی اکڑ جوبن کی تکڑ سج دھج کی سجاوٹ ویسی ہے - شباب جوش پہ ہے ولولے ہیں جوبن کے
کبھی وہ جھوم کے چلتے ہیں اور کبھی تن کے - عشق تورے جوبن کی ساراں کرے
ادھر تیرے کوثر کا پیالا پلات
محاورات
- جوانی میں گدھی پر بھی جوبن ہوتا ہے
- جوبن (سے) ڈھل جانا یا ڈھلنا
- جوبن پر آنا
- جوبن پر آنا یا ہونا
- جوبن پھٹ پڑنا
- جوبن پھٹا پڑنا
- جوبن تھا جب روپ تھا گاہک تھا سب کوئی۔ جوبن رتن گنوائے کے بات نہ پوچھے کوئی
- جوبن کی بہاریں لوٹنا
- چھب گٹھڑی میں جوبن رکابی میں (صورت طباق میں)
- رانڈ اور کھانڈ کا جوبن رات کو