جھاڑ کے معنی

جھاڑ کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جھاڑ }

تفصیلات

iسنسکرت کے اصل لفظ |جھاٹہ| سے ماخوذ |جھاڑ| اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے۔ ١٤٢١ء کو بندہ نواز کی "معراج العاشقین" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اُرد۔ حرکت کرنا","باتوں کا سلسلہ جو دیر تک نہ ختم ہو","باتوں کا طومار","بارش موسلا دھار","تیز بو جِس سے چھینکیں آنے لگیں","جلاب کی ایک دوائی","جھاڑنا کا","سب کل","صاف کرنا","کوڑا کرکٹ اکٹھا کرنا"]

جھاٹہ جھاڑ

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • جمع : جھاڑیں[جھا + ڑیں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : جھاڑوں[جھا + ڑوں (و مجہول)]

جھاڑ کے معنی

١ - خود رو جھاڑی، جھاڑ جھنکار، جنگلی گھاس پودے۔

 قدرت سوں اپس کیا ہے ظاہر بوجھاڑ یو جانور جواہر (١٧٠٠ء، من لگن، ٦)

٢ - درخت، جھنکاڑ، وہ درخت یا پودا جو کوتاہ قد ہو پتے بکثرت ہوں، خاردار یا بلاخار۔

 تھیں سبز وادیاں پیروں میں سر پہ اونچے پہاڑ لدی پھندی ہوئی پھولوں سے جھاڑیاں اور جھاڑ (١٩٣٦ء، جگ بیتی، کیفی، ٢)

٣ - بلور یا آبگینے کا شاخ دار درخت کی مانند وہ فانوس جو مکانات میں روشنی اور زیبائش کے لیے لٹکایا جاتا ہے۔

"حکم دیا کہ جھاڑ بیٹھک کے اور کنول اور فانوس اور پنج شاخے اس قدر روشن کئے جائیں کہ یہ شب گویا روز روشن ہو جائے۔" (١٩١٧ء، گلستان باختر، ٣٨٥:٣)

٤ - ایک قسم کی آتشبازی جو چھوٹنے پر درخت کی شکل اختیار کر لیتی ہے۔ (ماخوذ: فرہنگ آصفیہ، نور اللغات)۔

 ریاض نور بھولا رخت زریں تم نے جب پہنا کھلے بوٹے ہوا ہر جھاڑ روشن کا مدانی کا (١٨٤٧ء، کلیات منیر، ٥٧:١)

٥ - پنج شاخہ، پنجی۔ (نور اللغات، فرہنگ آصفیہ)۔

"اس بلا کے چمٹے سے ہاتھی بھی چیخ اٹھتا ہے بلکہ بے تحاشا بھاگ نکلتا ہے، اس حال میں جھاڑ اور پہاڑ اور کنواں اور گڑھا اس کو کچھ نہیں سوجھتا۔" (١٨٧٣ء، عقل و شعور، ٤٥٢)

٦ - جھاڑی کی شکل کے مصنوعی بیل بوٹے (لباس پر)۔

"جو منہائی زمین کی قسم ہے جس پر کچھ محصول نہیں لگتا ان کے نام حسب ذیل ہیں. کھنڈر، جھاڑ، جنگل. حپن۔" (١٨٤٦ء، کھیت کرم، ١١)

٧ - جھاڑیاں، جھاڑی دار، بیابان، جنگل۔

٨ - افتادہ زمین، وہ اراضی جس پر محصول نہ لگتا ہو۔

٩ - جھڑ بیری کا سوکھا ہوا درخت۔ (نور اللغات)۔

جھاڑ کے مترادف

ڈانٹ

آتشبازی, بیری, پنجشاخہ, جادو, جھات, جھانبا, جھانگڑ, جھاڑنا, جھاڑی, جھت, جھنکار, جھڑی, سلسلہ, فانوس, قطار, لوڑھا, مشعل, منتر, وغل, ڈھینگر

جھاڑ کے جملے اور مرکبات

جھاڑ بندی, جھاڑدار, جھاڑ شاہی, جھاڑ کا کتا, جھاڑ کی قلم, جھاڑ بوٹے, جھاڑ جنگل, جھاڑ جھڑولا, جھاڑ باقی, جھاڑ پہاڑ

جھاڑ english meaning

(small) thorny treea kind of fireworybrakebramblechandelierchandlierextactone-fourthquartervolley (of abuses, etc.)

شاعری

  • غصے سے اُٹھ چلے ہو جو دامن کو جھاڑ کر
    جاتے رہیں گے ہم بھی گریبان پھاڑ کر
  • مجھے بس اتنا تعلق تھا بزمِ ہستی سے
    اٹھا تو خاک بھی دامن کی جھاڑ دی میں نے
  • کھڑے دو جھاڑ تھے واں سبزو عالی
    چبھاتے تھے دل گردوں میں بھالی
  • جوگی ہوا ہے جھاڑ جو لینا بھبوتی چھال کی
    بیٹھا ہے آسن مار کرکہت امڑی لے بال کی
  • اس گلشن خوبی منے ہے جھاڑ یک ات لاڑکا
    یارب نہ بارا بھیج دے اس جھاڑ پر آشاڑ کا
  • منج من میں دھڑا جھاڑ ہو بانا سوں غم کے چھائے ہیں
    بھی تس اپر پھل برہ کے انگار جیوں بار آئے ہیں
  • توں بار دار جھاڑ کیا پال کر اسے
    ابر بہار ہو برس اس بار دار پر
  • ہریک بیل نے مینڈ پھانسی دھرے
    پر یک جھاڑ رہزن ہو آنٹی کرے
  • دوانے ہو کر جھاڑ پھرتے اتھے
    پٹا پٹ پھلاں مست ہو پڑتے اتھے
  • جوجوں کے انتشار کو آنکھوں میں تاڑکے
    جھپٹا وہ پتلیوں کو بصد غیظ جھاڑ کے

محاورات

  • آبے سوٹے تیری باری کان چھوڑ کنپٹی ماری (پڑ پڑی جھاڑی)
  • آگ جھاڑنا
  • آنکھ سے چوب جھاڑنا
  • آنکھوں سے چوب جھاڑنا
  • اسمان (٢) کی جھاڑوں
  • اکیلا چلئے نہ باٹ جھاڑ بیٹھئے کھاٹ
  • اکیلے چلیے نہ باٹ جھاڑ بیٹھیے کھاٹ
  • اکیلے چلیے نہ باٹ‘ جھاڑ بیٹھیے کھاٹ
  • باتوں کا جھاڑ باندھنا
  • بنیا جب اٹھاتا ہے جھاڑو دینے لگتا ہے

Related Words of "جھاڑ":