جھنک کے معنی

جھنک کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جَھنَک }

تفصیلات

iسنسکرت زبان سے ماخوذ اسم |جھنک| ہے اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء میں "کلیات قلی قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آواز دینا","بجنے کی آواز","جھن جھن","جھنکنا کا","گھنگرو وغیرہ کی آواز","گھوڑے کے پاؤں کا ایک مرض","ٹن ٹن"]

اسم

اسم صوت ( واحد )

جھنک کے معنی

١ - گھنگرو پازیب یا زنجیر وغیرہ کی آواز، جھنک، بھاری اور گہری جھنکار۔

"ان کے کٹوروں کی کھنک اور جھنک اور اس کا نیا روپ بہروپ قومی اسمبلی میں انہیں یوں ابھارے گا۔" (١٩٧١ء، الفتح، کراچی، ١١ نومبر، ٣٩)

٢ - گھوڑے کے پانوں کا ایک مرض، جھنک باد۔ (نوراللغات)

٣ - ٹن ٹن، کھڑ کھڑ، سنسانا، سوزش، جلن۔ (جامع اللغات)

جھنک کے جملے اور مرکبات

جھنک جھنکار

جھنک english meaning

jingle (esp. of tinkling anklets)things (esp. provisions) brought on credit

شاعری

  • اُن جُھن جھنک جھنک ہوئے چوری کے ملنے میں تو
    آتا ہے دل میں سٹنا تو توڑ تاڑ پینجن
  • پھولاویں پھول لاویں سو یو انوٹ ہور بچھوے میں
    سوگھنگرو پابلاں پینجن جھنک جھنکار چھوڑی ہوں
  • چنچل کے پگ کا عاشق ہوں منگے بھوئیں پاؤں پڑنے کو
    سوتس کے پاؤں کے پینجن کا ہوتا ہے جھنک مانع
  • پھر کوئی سلسلہ جنباں ہوا زندان کے بیچ
    آج زنجیر سے آتی ہے جھنک کان کے بیچ
  • ہے قیس اس نواح میں لیلیٰ نے سچ کہا
    زنجیر کی سی کان میں آتی جھنک تو ہے
  • رن جھن جھنک جھنک ہوئے چوری کے ملنے میں تو
    آتا ہے دل میں سٹنا تو توڑ تاڑ پینجن
  • پھولاویں پھول لاویں سو یو انوٹ ہور بچھوےمیں
    سو گھنگرو پایلاں پینجن جھنک جھنکار چھوڑی ہوں
  • پہنچے ہے آسماں تئیں مردنگ کی گمک
    آواز گھنرو کی قیامت جھنک جھنک
  • گھنگھرو و گھنٹ مست جھنک ساز کر چلے
    سونا دسنک مست متی جائیں ہار ڈر
  • ہوا غم کے دل تے رتن ہوشیار
    چیا چھنگ ہر جھنک اس دل پوٹھار

محاورات

  • تھالی پھوٹی تو پھوٹی جھنکار تو سنی
  • تھالی گری جھنکار سب نے سنی
  • زمین و آسمان جھکانا / جھنکانا
  • کنواں (یا کنویں) جھنکانا (یا جھنکوانا)
  • کنویں ‌جھنکانا ‌یا ‌جھنکوانا

Related Words of "جھنک":