جیب کے معنی

جیب کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ جیب (ی مجہول) }

تفصیلات

iعربی زبان سے ثلاثی مجرد کے باب سے مصدر ہے اور اردو میں بطور حاصل مصدر استعمال کیا گیا۔ ١٧١٨ء کو "دیوانِ آبرو" میں مستعمل ملتا ہے۔ اور اب اردو میں بطور اسم نکرہ مستعمل ہے۔, m["وامن کترنا","(اسم مونث) وہ تھیلی جاہل عرب گریبان کے نیچے لگاتے ہیں لیکن اردو میں اُس تھیلی پر اطلاق ہوتا ہے جو دہن کے چاک میں لگاتے ہیں","اصل لفظ جیب مگر اردو میں تلفظ یا ے مجہول سے ہے","گوجھا ڈھب","کرتے یا قمیض کے گلے کی کھلی جگہ","کیسہ۔ تھیلی جو کُرتے \u2018 کوٹ یا واسکٹ میں چیزیں رکھنے کے لئے لگالیتے ہیں"]

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث ), اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع : جیبیں[جے + بیں (ی مجہول)]","جمع غیر ندائی : جیبوں[جے + بوں (و مجہول)]"]
  • ["جمع غیر ندائی : جیبوں[جے + بوں (و مجہول)]"]

جیب کے معنی

["١ - [ مجازا ] وہ تھیلی جو ضرورت کی معمولی چیزیں رکھنے کے لیے لباس میں کسی موزوں جگہ مثلاً زیر گریباں یا دامن میں سی لیتے ہیں، کیسہ۔"]

["\"نانا جان نے اپنی جیب میں سے گاؤں کی ایک سند نکال کر اور سامان جہیز کے ساتھ اس کو بھی رکھ دیا\"۔ \"غلطی یہ ہوئی کہ گھڑی کو بائیں جانب کی جیب میں رکھا\" (١٨٧٤ء، مجالس النساء، ١، ١٢٨)(١٩١٣ء، انتخاب توحید، ٧١١)"]

["١ - گریبان، پیراہن۔","٢ - [ مجازا ] سینہ، دل","٣ - [ ریاضیات ] نصف دائرہ، و تر بمقابلہ نصف قوس۔"]

[" چپک رہا ہے بدن پر لہو سے پیراہن ہمارے جیب کو اب حاجت رفو کیا ہے  شیرازہ دل کا یوں بھی پریشاں کئے چلو بے چاک کے بھی جیب محبت سیے چلو (١٨٦٩ء، دیوان، غالب، ٢٤١)(١٩٣٧ء، غزلستان، ٧٧)","\"ریاضیات کے مسائل . علم مثلث کے حسابات میں بجائے جیب اور قطر کے محاسبہ کا استعمال کرنا\"۔ (١٨٩٧ء، تمدن عرب، ٤١٧)"]

جیب english meaning

(lit.) bosoma pocketcollar (of garment)pocketthe bosom the heartThe breast

شاعری

  • ہے دامنِ گلچینِ چمن جیب ہمارا
    دنیا میں رہے دیدۂ خوں بار ہمیشہ
  • چپک رہا ہے بدن پر لہو سے پیراہن
    ہماری جیب کو اب حاجتِ رفو کیا ہے
  • لرز گئی تیری لو میرے ڈگمگانے سے
    چراغ گوشۂِ گوئے جیب کیا کہنا
  • تھی صبح یا فلک کا وہ جیب دریدہ تھا
    یا چہرہ صبیح کا رنگ پریدہ تھا
  • صبا آہستہ جا کچھ کان میں گل کے بچار آئی
    کہ ہر غنچہ کا جیب و پیرہن کر تار تارآئی
  • چپک رہا ہے بدن پر لہو سے پیراہن
    ہمارے جیب کو اب حاجت رفو کیا ہے
  • کسی کو پیس ڈالیں گے
    کسی کی جیب جھاڑیں گے
  • کیسہ پر زر ہو تو جفا جویاں
    تم سے کتنے ہماری جیب میں ہیں
  • یک جیب سوں کرتا ہوں تجھے شکر ہزاراں
    بھی شکر کرن منج کوں تو توفیق نواح بخش
  • بلبل نہ کر دراز زباں تو کہ گل کے یاں
    خاموشی پر قفا سے نکالیں ہیں جیب کو

محاورات

  • ایسے (ایسے) تو میری جیب (میرے ناخنوں) میں پڑے (رہتے) ہیں
  • ایسے تو میری جیب میں پڑے رہتے ہیں
  • پرائی جیب سے اپنی جیب میں (دھرنا۔ رکھنا) لانا مشکل ہے
  • تالو سے (جیب) زبان لگنا
  • تاول مت کر کارماں دھیرا دھیر بنا۔ تاتا بھوجن بالکے دیوت جیب جلا۔ تاولا دھنا مونجھ کی تانت۔ تاؤلا سوبؤلا
  • تتڑی نے دیا۔ جنم جلی نے کھایا نہ جیب جلی نہ سواد آیا
  • ترستی نے دیا بلکتی نے کھایا جیب جلی سواد نہ پایا
  • تلوؤں کی سی کہوں یا جیب کی سی
  • تلووں کی سی کہوں یا جیب کی سی
  • جس کی جیب چلتی ہے۔ اس کے نو ہل چلتے ہیں

Related Words of "جیب":