حاضری کے معنی
حاضری کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حا + ضِری }
تفصیلات
iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حاضر| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ کیفیت لگانے سے |حاضری| بنا۔ اردو میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٩٢١ء کو اکبر کے "کلیات" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["جس پر شہدائے کربلا یا حضرت عباس کا فاتحہ دیتے ہیں","دربار میں حاضر ہونا","عدالت میں حاضر ہونا","فاتحہ کا کھانا","گنتی ہونا","مُردے کا کھانا","ناشتہ فرنگیوں کا صبح کا کھانا","نام کا پکارا جانا","کڑی روٹی","کھانا جو قریبی رشتہ دار مردے کے وارثوں کو بعد دفن بھیجتے ہیں (ان معنوں میں بھیجنا۔ بھجوانا یا کھانا کھلانا کے ساتھ)"]
حضر حاضِری
اسم
اسم نکرہ ( مؤنث - واحد )
اقسام اسم
- جمع : حاضِرِیاں[حا + ضِرِیاں]
- جمع غیر ندائی : حاضِرِیوں[حا + ضِرِیوں (واؤ مجہول)]
حاضری کے معنی
"یہ اس کے دفتر میں میری آخری حاضری تھی" (١٩٨٢ء، میرے لوگ زندہ رہیں گے، ٨٦)
"ایسا بے فکر آدمی میں نے نہیں دیکھا نہ حاضری کا خیال نہ ڈنر کا" (١٩٣٦ء، پریم چند، پریم چالیسی، ٢٣:٢)
"غمی میں حاضری، پھول، دسواں بیسواں وغیرہ یہ سب کچھ اس کے ہاں ہوتا ہے" (١٩٢٣ء، احیاء ملت، ٥٤)
غفران منزل میں محرم بڑے زور و شور سے منایا جاتا تھا اور ساتویں تاریخ کی مہندی آٹھویں کی حاضری.کرتی تھی" (١٩٥٢ء، میرے بھی صنم خانے، ٣٧٢)
حاضری کے مترادف
رجوع, ناشتا, موجودگی
بھتّی, شمار, شیرمال, گنتی, موجودگی, ناشتہ
حاضری کے جملے اور مرکبات
حاضری بند
حاضری english meaning
presenceattendanceappearance (in a court); leveeaudience; an offering of food to a saint or to a departed spirit; a funeral feast (sent to the household of the deceased); breakfast (of Europeans)be discolouredbe enfeebledbecome weakgrow pallidturn pale
شاعری
- قابل تھا نار کے مجھے جنت ہوئی نصیب
اُس در کی حاضری سے تو قسمت بدل گئی - دل عاشق کباب اور خط پرہنے کی پنیری وہ
بنا ہے اب مزے کی حاضری وہ نان بائی کا
محاورات
- حاضری میں کھڑا رکھنا
- حاضری میں کھڑا رہنا