حبشی کے معنی

حبشی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَب + شی }

تفصیلات

iعربی زبان سے ماخوذ اسم |حبش| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |حبشی| بنا۔ اردو میں بطور اسم صفت اور گاہے بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٠٩ء کو "قطب مشتری" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["(صفت) سیاہ","باشندہ حبش","حبش کا","حبش کا باشندہ","سیاہ رنگ کا","سیاہ رنگ کا آدمی","سیاہ رنگ کا غلام","کالا آدمی","کالا غلام","کالا کلوٹا"]

حبش حَبْشی

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), صفت ذاتی ( مذکر - واحد )

اقسام اسم

  • ["جمع غیر ندائی : حَبْشیوں[حَب + شِیوں (واؤ مجہول)]"]
  • ["جمع غیر ندائی : حَبْشِیوں[حَب + شِیوں (واؤ مجہول)]"]

حبشی کے معنی

["١ - [ مذکر ] خط کی ایک قسم۔","٢ - کالاہیرا، سیاہ الماس، زاغی۔","٣ - [ مؤنث ] حبشیوں کی زبان جو السنہ سامیہ میں شامل ہے۔"]

["\"خط کے اقسام یہ ہیں ہندی، سرہانی، یونانی . حبشی . فارسی . وغیرہ جن کا قدیم کتابوں میں ذکر ہے\" (١٩٣٨ء، آئین اکبری (ترجمہ)، ١٨٦:١)","\"الماس. اس کی کئی قسمیں ہیں . پانچویں سیاہ ہوتا ہے اس کو حبشی پازاغی کہتے ہیں\" (١٨٤٥ء، مجمع الفنون (ترجمہ) ٤٨)","\"سبائی، حمیری اور حبشی بنو قحطان کی زبانیں ہیں\" (١٩٧٦ء، اردو نامہ، کراچی، جون، ٥٠)"]

["١ - حبش سے منسوب، حبش کا باشندہ، افریقہ کا سیاہ فام باشندہ۔","٢ - سیاہ فام، کالا۔","٣ - سیاہ فام غلام۔","٤ - کافر۔ (پلیٹس)"]

["\"حبشی قبیلوں کے اس وہم کی صداقت کا احساس ہونے لگتا کہ جب انسان سو جاتے ہیں تو ان کی روحیں سمندروں اور پہاڑوں میں . نکل آتی ہیں\" (١٩٨٤ء، گردراہ، ٢٠٧)","\"تم بڑا کام کرو اگر اس حبشی . کلمو ہے کو پکڑ لاؤ\" (١٨٩٠ء، طلسم ہوشربا، ٢٩٧:٤)","\"باہر حبشی، قلار، دربان، مرد ہے، پیارے، سپاہی پہرے چوکی سے ہوشیار ہیں\" (١٨٨٥ء، بزم آفر، ٩)"]

حبشی کے جملے اور مرکبات

حبشی غلام, حبشی حلوہ

حبشی english meaning

ofor belonging toor relating toAbyssinia or the Abyssinians; Negro; black

شاعری

  • جم اس کے حاشیہ بردار حبشی و رومی
    جم اس کے حلقہ بگوش ازبکی و ترک مغل
  • لمعہ ساکن‘ خال مزین‘ ذرہ روشن نقطہ ممکن
    یا حبشی ہندوئے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ و سلم

Related Words of "حبشی":