حرکی کے معنی

حرکی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حَرَکی }

تفصیلات

iعربی سے ماخوذ اسم |حرک| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ نسبت لگانے سے |حرکی| بنا۔ اردو میں بطور صفت استعمال ہوتا ہے۔ ١٩٤٢ء کو "روح اقبال" میں مستعمل ملتا ہے۔

["حرک "," حَرَکی"]

اسم

صفت نسبتی ( واحد )

اقسام اسم

  • جمع : حَرْکِیات[حَرْ + کِیات]

حرکی کے معنی

١ - حرکت سے متعلق یا منسوب، حرکت پذیر، قوت محرکہ رکھنے والا، قوت عمل رکھنے والا، متحرک۔

"یہ عموماً سیلیا دار (Ciliated) چھوٹا اور حرکی (Motile) ہوتا ہے۔" (١٩٧١ء، برائیو فائیٹا، ٨)

٢ - ماہر علم حرکیات۔

"ہر قلیطس اور دوسرے حرکیئین جس انرجی کو قدیم مانتے وہ متحرک انرجی ہے۔" (١٩٧٤ء، تاریخ اور کائنات، میرا نظریہ، ١٧٨)

Related Words of "حرکی":