حور کے معنی

حور کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حُور }حسین، نفیس

تفصیلات

iعربی زبان میں اسم |حورا| کی جمع |حور| ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اصل معنی اور اصل صورت میں ہی بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٠٣ء کو "نوسرہار" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["باریک بینی","بہت روشن ہونا آنکھوں کی سفیدی اور سیاہی کا","پگڑی کے بل کھولنا","حیران ہونا","ظاہر اطوار پر","گھوڑا تیز چلانا","محفوظ رکھنا","واپس آنا","وہ چیز جو پگڑی کے نیچے ہو","ڈھیلا کرنا"],

حور حُور

اسم

اسم نکرہ ( مؤنث - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : حُوریں[حُو + ریں (ی مجہول)]
  • جمع غیر ندائی : حُوروں[حُو + روں (واؤ مجہول)]
  • لڑکی

حور کے معنی

١ - گوری چٹی عورتیں جن کی آنکھوں کی پتلیاں اور بال بہت سیاہ ہوں، بہشتی عورتیں، (اردو میں بطور واحد مستعمل) بہشتی عورت۔

"یہاں اگر نہیں تو وہاں تمھیں حور تو ضرور ملے گی۔" (١٩٧٧ء، ابراہیم جلیس، الٹی قبر، ٢٠٢)

٢ - معشوق، نہایت حسین، محبوب۔

 ہاتھ سے اپنے اگر روشن کرے وہ حور شمع روشنی پیدا کرے مثل چراغ طور شمع (١٨٧٢ء، مظہرعشق، ٨٩)

٣ - امیر خسرو کے ایجاد کردہ موسیقی کے شعبوں میں سے ایک شعبے کا نام۔

"چار شعبے یعنی حور، نہاوند، اصفہانک اور مخالف کو بھی شامل کر لیا جائے تو امیر کی ایجادیں اٹھائیس ہوتی ہیں۔" (١٩٦٠ء، حیات امیر خسرو، ١٧٥)

حور النساء، حور العین

حور کے مترادف

معشوق, محبوب

اپچھپرا, اپسرا, بربادی, پری, تباہی, جمیلہ, حسین, حسینہ, خوبصورت, رکھنا, شکیلہ, عمق, گہرائی, محبوب, معشوق, نازنین

حور کے جملے اور مرکبات

حور کا بچہ, حور کا ٹکڑا, حور کردار, حور مثال, حور وش, حور و قصور, حور شمائل, حور طلعت

حور english meaning

a virgin of paradisea black-eyed nympha celestial bride promised by Islam to all good Muslims in the next worldchoicest thing [P]divine godlynymphsublimity |A|top flower in the basketHoor

شاعری

  • تھی خلقت سے اس آب وگل کی بری
    نہ جانے کہ تھی حور یا وہ پری
  • میں نے بھرپائے سارے حور و قصور
    اتنا کہہ دیجئے معاف قصور
  • حور طبق سو نور کے لیایاں ہیں چاؤسوں
    آرت ستارے سور چندا کرنے تج اوپر
  • شانے وہ گول گول وہ بازو بھرے بھرے
    فرقت میں جن کی حور نہ تکیے پہ سر دھرے
  • مرکر اگر بساؤں جوار حضور کو
    دیکھوں کبھی نہ آنکھ سے حور وقصور کو
  • مضطرب تھی جو خاطر مہجور
    آنسو آنکھوں میں بھر کے بولی وہ حور
  • جاناں تجھے جو دیک کر بہوچھند بھری کہتے ہیں
    کوئی حور کوئی پدمن کوئی شہ پری کہتے ہیں
  • توں ہے پری یا حور یا ہے پدمنی
    قطبا معما یو عجب ہیگا دسے
  • تاب کیا ہے جو کوئی طور کا جلوہ دیکھے
    آنکھیں جل جائیں اگر حور کا جلوہ دیکھے
  • تو نے بنائے سب فلک پیدا کیے حور و ملک
    انساں صبیح و پُر نمک حیواں عجائب یک بیک

محاورات

  • حور بھی سوتن کو ڈائن سے بری
  • حوران بہشتی را دوزخ بود اعراف۔ ازدوزخیاں پرس کہ اعراف بہشت است

Related Words of "حور":