حوض کے معنی
حوض کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ حَو (و لین) + ض }
تفصیلات
iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اور بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦١١ء کو قلی قطب شاہ کے کلیات میں مستعمل ملتا ہے۔, m["آب انبار","اندروں حاشیہ","پانی جمع کرنے کا مکان","پانی جمع کرنے کی چھوٹی جگہ جو زمین میں پکی بنائی جائے، بڑا تالاب کہلاتا ہے","چہ بچہ","حاشئے کے اندر کی جگہ","حاشیہ کے اندر کا میدان","خزانۂ آب","ذخیرۂ آب","فوارے کے اردگرد کی جگہ"]
حوض حَوض
اسم
اسم نکرہ ( مذکر - واحد )
اقسام اسم
- جمع غیر ندائی : حَوضوں[حَو (و لین) + ضوں (واؤ مجہول)]
حوض کے معنی
"سیٹھ غفار بھائی نے جو فینسی مچھلیاں حوض میں پال رکھی تھیں انھیں کھلا دیتا۔" (١٩٧٦ء، زرگزشت، ٩٩)
"سواروں کے گھوڑے برق رفتار حوض حاشیہ کو بھی قلم کاری سے تازہ کرتے ہیں۔" (١٨٩٠ء، فسانۂ دل فریب، ١٤٠)
"دوسرے ہلکے زرد رنگ کے کاغذ میں ہنوز کچھ جان باقی ہے اشعار حوض و حواشی دونوں جگہ درج ہیں۔" (١٩٦٧ء، سہ ماہی، تحریر، دہلی ١، ١٦٠:١)
رہیں گے یونہی متفق یکدگر یہاں تک کہ پہنچیں گے یہ حوض پر (١٨٣٤ء، مثنوی ناسخ، ٦٧)
"دہان تربت یا قبر یا گور، وہ قبر کا گڑھا جب تک بند نہ کیا جائے اس کو شہر میں حوض اور قصبات میں در و لحد بولتے ہیں۔" (١٨٧٢ء، عطر مجموعہ، ٢٨:١)
"عضلات کا ایک پیچیدہ گروہ ہے حوض سے کھوپڑی تک چلے گئے ہیں۔" (١٩٣٤ء، تشریح عضلیات (ترجمہ)، ٥٧)
حوض کے مترادف
تالاب, عرصہ, تال
آبدان, برکہ, تال, تالاب, تلیّا, عرصہ, متن, میدان, ہودہ
حوض کے جملے اور مرکبات
حوض کوثر, حوض چہ, حوض خانہ, حوض درد ردہ, حوض نعمان
حوض english meaning
reservoirpondpooltankvattroughbasin of a fountaina fountaina cisterna reservoircisternspace inside margin of book ; text [A]
شاعری
- بندھاؤ حوض خانے چاند و سورج کے سہیلیاں مل
بھراؤ نیر امرت کا کہ کھیلیں رنگ افشانی - تیرے لب ہیں یہ رنگ حوض کوثر مخزن خوبی!
یہ خالی عنبریں تس پر بلال آسا کھڑا دستا - آنکھوں سے عزیز دل مرا تھا
پتلی وہی چشم حوض کا تھا - دھرتی سرنگیں فرش کی چوندھر سمد جوں حوض ہے
چھپر پلنگ سات آسماں نکھا سو تج بارا ہوا - منہ حوض مےں دھوئے وہ تو ہو جائے
سارا پانی گلاب کا سا - مجے حوض کوثر و زمزم کی سوں
مجے حرف مہمل و مجمل کی سوں - دھرن جنت او عیش کے کام میں
لے جا حوض کوثر سے حمام میں - ترے لب ہیں بہ رنگ حوض کوثر مخزن خوبی
یہ خال عنبریں تس پر بلال آسا کھڑا دستا - جکوئی تجہ برہ پاوک جہنم کا جنم پکڑے
انو کوں حوض کوثر تے کدی یک تل نہ نم پکڑے - نہ حوض میں ہے آب نہ پانی ہے نہر کا
چادر پڑی ہے خشک تو ہے آبشار بند
محاورات
- بوند کا چوکا گھڑے (ڈھلکائے) لنڈھائے (تو کیا ہوتا ہے) بوند کا گیا حوض سے نہیں آتا
- جب تک بہو کواری تب تک ساس واری۔ بہو آئی گود میں لاڈ گیا حوض میں
- حوض بھرے تو فوارہ چھوٹے
- گانڑ پھٹ کر حوض ہو جانا