حکم کے معنی

حکم کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ حُکْم }ثالث، فیصلہ کرنے والا

تفصیلات

iعربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے اصل حالت اور اصل معنی میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٦٣٨ء کو "چندر بدن و مہیار" میں مستعمل ملتا ہے, m["روکنا","(حَکَمَ ۔ روکنا)","(منطق) ایسی بات کا ثابت کرنا کہ قاﺋل کا سکوت صحیح ہو","اختیار عدالتی","تاش کا پہلا رنگ جس پر سیاہ پان کی شکل کا ڈنڈی دار نشان ہوتا ہے","تاش یا گنجفے میں پہلا پتہ جو پھینکا جائے","حکمت کی جمع","فیصلہ شرعی","مذہبی مسئلہ","کسی ایسی بات کا ثابت کرنا کہ جس پر قاتل کا سکوت صحیح ہو"],

حکم حُکْم

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد ), اسم

اقسام اسم

  • جمع : اِحْکام[اِح + کام]
  • جمع غیر ندائی : حُکْموں[حُک + موں (و مجہول)]
  • لڑکا

حکم کے معنی

١ - فرمان، ارشاد (جس کا بجا لانا ضروری ہو)۔

 رکھو لفظ حِطہ کو وردِ زبان ن بھولو یہ حکم خدائے زماں (١٩٨٤ء، آب رواں، شمیم رجز، ٤٧٥:٤)

٢ - حکومت، سرداری، اختیارات۔

 شریک حکم غلاموں کو کر نہیں سکتے خریدتے ہیں فقط ان کو جوہر ادارک (١٩٣٦ء، ضرب کلیم، ١٤١)

٣ - پیش گوئی۔

"فرید کاتب کے ہجویہ قطعات میں حکم کا تو ذکر ہے سات سیاروں کے اجتماع کا کوئی ذکر نہیں" (١٩٦٨ء، اردو دائرہ معارف اسلامیہ، ٤٩٢:٣)

٤ - فتوی، شرعی فیصلہ۔

"جوظاہری افعال و حرکت پر حکم دیتے ہیں" (١٨٩٩ء، فردوس بریں، ٣٥)

٥ - اجازت، پروانگی۔

"ہم دونوں اکھاڑے میں اترے . استادوں سے کیا حکم ہے" (١٩٥٨ء،رفتہ، ٧٩)

٦ - جبر، سختی، سیاست۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)

"ہمارے زائچے میں یہ حکم نکلتا ہے کہ وہ عقاب ایک ساحر مکار غدار تھا" (١٨٦٠ء، فسانۂ دلفریب، ١٧)

٧ - فیصلہ۔

 وہ ہاتھ اٹھے شہ کی سلامی کے لیے تم حکم کے پتے ہو کہ ارباب حکم (١٩٦٧ء، لحن صریر، ٣٦)

٨ - تاش میں کالے رنگ کے پان کا پتا۔

"پہلے ہم سیاہی کا تعقل کرتے ہیں پھر اس پر حکم کرتے ہیں وہ رنگ ہے" (١٦٢٥ء، کلمۃ اشراق، ١٧٠)

٩ - تاش یا گنجفے کا وہ پتا جو سب سے پہلے پھینکا جائے۔ (فرہنگ آصفیہ، نوراللغات)

١٠ - گنجفے میں دوسرے پتوں کو کاٹنے والے پتہ کو حکم یا ٹرمپ کہتے ہیں۔ (اردو میں دخیل یورپی الفاظ، 259)

١١ - [ منطق ] کسی ایسی بات کا ثابت کرنا جس پر قائل کا سکوت صحیح ہو، قفیے کی ایجابی یا سبلی تصدیق (تین تصوروں کے بعد چوتھی منزل) کسی شے کو کسی کی طرف ایجاباً یا سلباً منسوب کرنا۔

حکم اللہ، حکم احمد، حکم الدین، حکم الرحمان

حکم کے مترادف

ارشاد, قضا, ڈگری, پروانگی[1], فرمان, بول, وصیت, تحکیم

آئین, آگیا, اجازت, اختیار, ارشاد, امر, انتظام, پروانگی, تجویز, حکومت, رضا, سرداری, شرح, ضابطہ, فرمان, فیصلہ, قاعدہ, قانون, نیاؤ, ڈگری

حکم کے جملے اور مرکبات

حکم عدولی, حکمران, حکم اندازی, حکم بردار, حکم برداری, حکم بیاضی, حکم پرموقوف, حکم تکلیفی, حکم مطلق, حکم موقوفی, حکم ناطق, حکم نامہ, حکم احکام, حکم آخیر, حکم امتناعی, حکم انداز, حکم تکوینی, حکم حاصل, حکم درمیانی, حکم راں, حکم رانی, حکم روا, حکم روائی, حکم شرع, حکم ضبطی, حکم طلبی, حکم قدم, حکم قضا, حکم قطعی, حکم کا بندہ, حکم کش, حکم گشتی, حکم ور

حکم english meaning

judgmentjudicial decisionsentencedecreeverdictdoomaward; judicial authorityruledominiongovernmentcontrol; an ordinancea statute; an ordera command; sanction; influence; article (of faith)(archaic) Accountant more than[A ~ بقا]arbitratorarbitrator ; mediatorauthoritybe accomplished |A~فضل|be scholarlycommandcontroldecisiondecree ordinancejurisdictionmediatororderordinancepreceptpredictionrefereesurvivors of war, etcumpireumpire ; referee [A]Hakam

شاعری

  • ہمارا حکم ہے‘ شب کے مسافروں سے کہو
    بجھیں چراغ تو سورج جلادیا جائے
  • یہ تو سچ ہے وہ اسی راہ سے گزریں گے‘ مگر
    کوئی دیکھے نہ اُنھیں‘ حکم ہوا ہے اب کے
  • ہیلن
    (مارلو کے اشعار کا آزاد ترجمہ)
    ’’یہی وہ چہرہ تھا
    جس کی خاطر ہزار ہا بادبان کُھلے تھے
    اسی کی خاطر
    منار ایلم کے راکھ بن کر بھسم ہوئے تھے
    اے میری جانِ بہار ہیلن!
    طلسمِ بوسہ سے میری ہستی امر بنادے
    (یہ اس کے ہونٹوں کے لمسِ شیریں میں کیا کشش ہے کہ روح تحلیل ہورہی ہے)
    اِک اور بوسہ
    کہ میری رُوحِ پریدہ میرے بدن میں پلٹے
    یہ آرزو ہے کہ ان لبوں کے بہشت سائے میں عُمر کاٹوں
    کہ ساری دُنیا کے نقش باطل
    بس ایک نقشِ ثبات ہیلن
    سوائے ہیلن کے سب فنا ہے
    کہ ہے دلیلِ حیات ہیلن!
    اے میری ہیلن!
    تری طلب میں ہر ایک ذلّت مجھے گوارا
    میں اپنا گھر بارِ اپنا نام و نمود تجھ پر نثار کردوں
    جو حکم دے وہ سوانگ بھرلوں
    ہر ایک دیوار ڈھا کے تیرا وصال جیتوں
    کہ ساری دنیا کے رنج و غم کے بدل پہ بھاری ہے
    تیرے ہونٹوں کا ایک بوسہ
    سُبک مثالِ ہوائے شامِ وصال‘ ہیلن!
    ستارے پوشاک ہیں تری
    اور تیرا چہرہ‘ تمام سیّارگاں کے چہروں سے بڑھ کے روشن
    شعاعِ حسنِ اَزل سے خُوشتر ہیں تیرے جلوے
    تُمہیں ہو میری وفا کی منزل…!
    تُمہیں ہو کشتی‘ تمہیں ہو ساحل‘‘
  • یہ شرع عشق کی جاری ہے کوے قاتل میں
    کہ حکم خون رواں پر ہے اب جاری کا
  • ترسارہے تحّسب تو لرزاں قاضی
    ہر رند کو حکم آب کاری ہوجائے
  • ذی حکم خزانہ اشرفی سے
    صد برگ کا اسم پان صدی ہے
  • کہ میں اورشہ دیں ہور عالی مقام
    جو مجہ حکم میں پر تھمیں ہے تمام
  • ملا ہے بیخودی کو حکم بزم محرمیت سے
    کوئی خود بیں ادھر آئے تو کہہ دینا کہ پردہ ہے
  • باب السلام حکم نبی، آسمان شرع
    نور سراج دیں شرف خندان شرع
  • جو حکم ہو پئے ترویح قلب اے واعظ
    روانہ میکدہ کو ہوں کہ ہے وہی مامن

محاورات

  • ارزاں بعلت گراں بحکمت
  • بغیر حکم خدا پتا نہیں ہلتا
  • بلقماں حکمت آموزی چہ حاجت
  • بے حکم پتہ نہیں ہلتا
  • پتا بھی بے حکم خدا نہیں ہلتا
  • تخت حکومت (حکمرانی۔ سلطنت۔ شاہی یا فرمانروائی) پر جلوہ گر ہونا
  • جو حکم
  • جو سائیں کے حکم سے منہ نہ پھیرے کو۔ تیرے بھی پھر حکم سے منہ نہ پھیرے کو
  • جو کام حکمت سے نکلتا ہے وہ حکومت سے نہیں نکلتا
  • حقہ حکم خدا کا چلم بہشت کا پھول۔ پیون مرد خدا کے گھوریں نامعقول

Related Words of "حکم":