خال کے معنی

خال کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل

{ خال }

تفصیلات

iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خال| ہے اردو میں اصل معنی اور حالت میں بطور اسم مستعمل ہے۔ ١٥٦٤ء میں "دیوان حسن شوقی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["خبر گیراں ہونا","خیل","(خَوَل ۔ خیل ۔ خبر گیراں ہونا)","تِل کنجدک","چہرے یا جسم کا خلقی تِل","دو رنگا کبوتر","دو رنگا کبوتر جس میں ایک رنگ سفید ہو","قدرتی سیاہ چھوٹا نشان بدن پر","نشان کاجل کا چہرے پر جو خوبصورتی یا دفع نظر کے لئے بناتے ہیں","وہ قدرتی سیاہ نقطہ جو اکثر جسم پر ہوتا ہے"]

اسم

اسم نکرہ ( مذکر - واحد )

خال کے معنی

١ - وہ قدرتی سیاہ نقطہ جو چہرے یا جسم کے کسی حصے پر ہوتا ہے، تل۔

 خوش چشم و خوش اطوار و خوش آواز و خوش اندام اک خال پہ قربان سمرقند و بخارا (١٩٣٣ء، سیف و سبو، ١٧٤)

٢ - کاجل کا وہ تل جیسا نشان جو خوبصورتی کے لیے چہرے پر لگاتے ہیں یا دفع نظر بد کے لیے کم سن بچوں کے چہرے پر لگایا جاتا ہے۔

 نہیں رخسار پر اس مہ جبیں کے خال کا جل کا خدا جانے کہ یہ کن تیرہ بختوں کا ستارا ہے (١٨٤٥ء، کلیات ظفر، ٢٩٢:١)

٣ - وہ داغ جو پرندوں یا جانوروں کے جسم پر ہوتے ہیں، چتی۔

 ہے نازاں اگر اپنے خالوں پر چیتا تو مغرور ہے اپنے سینگوں پہ ارنا (١٩٠١ء، جنگل میں جنگل، ٦٨)

٤ - دو رنگا کبوتر جس کے بازو کے پر سرخ اور باقی سفید ہوتے ہیں۔

"ہر قسم کے کبوتروں کے ڈھیروں پنجرے. ہر رنگ کا حال ہر رنگ کا. شیرازی گولے۔" (١٩٦٧ء، شاہد احمد دہلوی، ساقی، جولائی، ٤١)

خال کے مترادف

تل

تِل, تلولہ, خالو, شکینچہ, ماموں

خال کے جملے اور مرکبات

خال خال

خال english meaning

(Plural) مجروحین majroo-hin|by-colored pigeoncasualty

شاعری

  • پسِ آئینہ خد و خال میں کوئی اور تھا
    کوئی سامنے تھا خیال میں کوئی اور تھا
  • ہے صرف ہم کو ترے خال و خد کا اندازہ
    یہ آئنے تو ہیں حیرت میں ڈالنے والے
  • ناگہاں اس خال لب کا یوں تصور آبندھا
    آڑ کے پرجائے کسی کے جیسے کنکر آنکھ میں
  • نہیں تب خال اس یاقوت ترپر
    حباب آیا ہے آب تیشکر پر
  • یہ کس کے یاد پڑے بیٹھے بیٹھے خال مجھے
    چلا میں اپ سے اے ہمنشیں سنبھال مجھے
  • خال پشت چشم پر اپنے وہ طفل انگشت رکھ
    پوچھے ہے آکون جی یہ صاد ہے یا ضاد ہے
  • سیما بیے اور گھا گھرے تنبو لیے پان لال
    کچھ اگرئی اور سرمئی اور عنبری اور خال
  • خال کا پتیارا یاں تل بھر نہیں
    چور ہیں چوروں کو پتیاتے ہیں آپ
  • ہم نشیں خال نہیں مصحف رخ پر اسکے
    مشک سے کاتب قدرت نے بنایا آیا
  • خال رخ روشن کی ہے پیہم یہ اشارت
    والفجر کے بعد آئی ہے قرآن میں آیت

محاورات

  • آؤ دوگانہ چٹکی (پڑوسن چپٹی) کھیلیں خالی سے بیگار بھلی
  • آغوش خالی کرنا
  • آغوش خالی ہونا
  • آہ خالی نہ جانا
  • اس کی سیکھ نہ سیکھیو جو گر سے پھر جائے۔ بدیاسوں خالی رہے پھر پاچھ پچھتائے
  • الف خالی سمجھنا
  • اوڑھنی چادر ہوئی برابر میں بھی شاہ کی خالہ ہوں
  • اوڑھی چادر ہوئی برابر، میں بھی شاہ کی خالہ ہوں
  • بات خالی جانا
  • بتی دانت کی بھاکا خالی نہیں جاتی

Related Words of "خال":