خاندانی کے معنی
خاندانی کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خان + دا + نی }
تفصیلات
iترکی زبان سے ماخوذ لفظ |خان| کے ساتھ ہندی اسم |دان| لگنے سے |خاندان| کے ساتھ |ی| بطور لاحقۂ صفت لگانے سے |خاندانی| بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٨٧٩ء کو "مسدس حالی" میں مستعمل ملتا ہے۔, m["اچھی نسل کا","اچھے خاندان کا","جو باپ سے بیٹے کو پہنچے","خاندان کا","شریف النسل","عمدہ نسل کا","قدیم رئیس","قدیمی رئیس","قدیمی شریف"]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
خاندانی کے معنی
"انگریزی ناموں کے درج کرنے کا یہ طریقہ ہے کہ خاندانی یا سر نام جو آخری جزو ہوتا ہے پہلے درج ہوتا ہے" (١٩٧٠ء، نظام کتب خانہ، ١٩٦)
"میری نگاہ میں ایک لڑکا ہے وہ اس سال آئی سی ایس کے امتحان میں بیٹھ رہا ہے . خاندانی لڑکا تھا" (١٩٣٩ء، شمع، ٣٠١)
"واجد علی شاہ بادشاہ تھے . ان کو خاندانی مرغیوں کا بڑا شوق تھا" (١٩٤٧ء، فرحت، مضامین، ٤٠:٣)
خاندانی کے مترادف
جدی, صحیح النسل, نسلی
آبائی, اصیل, حسبی, شریف, قدیم, موروثی, نجیب, نسبی, نسلی, وضیع
خاندانی کے جملے اور مرکبات
خاندانی گرجا, خاندانی امیر
خاندانی english meaning
relating to the family; descended from father to sonhereditaryancestralfamily; of good familyof rankof noble descent