خدا اندیش کے معنی ، مترادف ، اور مطلب | urdu word Khudā-andesh meanings and details
خدا اندیش کے معنی ، تشریح، مترادف اور تفصیل
{ خُدا + اَن + دیش (ی مجہول) }
تفصیلات
iفارسی زبان سے ماخوذ اسم |خدا| کے ساتھ فارسی مصدر |اندیشیدن| سے مشتق صیغہ امر |اندیش| بطور لاحقہ فاعلی ملانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور صفت مستعمل ہے۔ ١٩٣٨ء میں "ارمغان حجاز" میں مستعمل ملتا ہے۔
[""]
اسم
صفت ذاتی ( واحد )
خدا اندیش کے معنی
١ - اللہ کا خوف رکھنے والا خدا کے بارے میں سوچنے والا۔
توڑ ڈالیں جس کی تکبیریں طلسم شش جہات ہو نہ روشن اس خدا اندیش کی تاریک رات (١٩٣٨ء، ارمغان حجاز، ٢٢٦)